سرحدی ضلع کپوارہ میں ایک پُر اسرار دھماکے میں 15برس کا لڑکا ازجان

علاقے میں کہرام ، پولیس نے اس سلسلے میںکیس درج کرکے تحقیقات شروع کی

سرینگر: سرحدی ضلع کپوارہ میں منگل کے روز اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک نو عمر لڑکا پُراسرار دھماکے میں لقمہ اجل بن گیا ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین باریک بینی سے شروع کی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرحدی ضلع کپوارہ کے اندرہامہ نامی درگمولہ علاقے میں 15برس سہیل احمد وانی ولد ثنا ء اللہ وانی اُس وقت شدید زخمی ہوا جب 3.55بجے ایک دکان سے زور دار دھماکے کی آوز سنائی دی تاہم جب لوگ اس طرف دوڑے تو سہیل احمد کو وہاں خون میں لت پت پایا ۔ اس دوران اگرچہ لوگوں نے اس کو ہسپتال لیجانے کی کوشش کی تاہم وہ وہیں پر دم توڑ بیٹھا۔ سی این آئی کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دھماکہ ہونے کی وجہ سے علاقے میں سراسمگی پھیل گئی اور وہاںتنائو کا ماحول پھیل گیا ۔ ادھر ایس ایس پی کپوارہ شری رام امبید کار نے بتایا ہے کہ پولیس اس معاملے میں چھان بین کررہی ہے اور جلد ہی پتہ چلے گا کہ دھماکہ کس وجہ سے ہوا تھا۔ ادھر متعلقہ پولیس سٹیشن نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بارودی شے پھٹنے سے دھماکہ ہوا ہے جس کی وجہ سے ایک جنرل سٹور مکمل طور پر تباہ ہوگیا جبکہ ایک نو عمر لڑکے کی موت واقع ہوئی ہے تاہم پولیس نے موقعے پر پہنچ کر باریک بینی سے چھان بین شروع کی ہے ۔

Comments are closed.