جماعت دعویٰ کے سر براہ کے خطاب پر بھارت نے شدید رد عمل اظہا رکیا ،دپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاجی خط تھما دیا

سرینگر: جماعت دعویٰ کے سر برا ہ کی جانب سے لاہور میں عوا می جلسے سے خطاب پر بھارت نے شدید رد عمل کااظہار کرتے ہوئے نئی دہلی میں تعینات پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو وزارت خارجہ طلب کر کے احتجاجی خط تھماتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سر زمین مسلسل بھارت مخالف سر گر میوں کیلئے استعمال ہو رہی ہے اور پاکستان بھارت میں عدم و استحکام پھیلا نے کی اپنی کاروا ئیوں سے باز نہیں آ رہا ہے اور اس طرح کے واقعات رونماء ہونے کے دونوں ممالک کے مابین کشید گی اور تناؤ کے ماحول میں مذیداضافہ ہو سکتا ہے ۔اے پی آ ئی کے مطابق جماعت دعویٰ کے سربراہ حافظ محمد سید نے 8فروری کولاہور میں ایک عوا می ریلی سئے خطاب کرتے ہوئے بھارت پرتابر توڑ حملے کرتے ہوئے کہا کہ ریاست جموں کشمیر میں بھارت نے ظلم ستم کاجو بازار گر م کردیا ہے اس سے انسانیت کانپ اٹھتی ہے اور بھارت کو اس کا خمیازہ بگھتنا پڑے گا ۔جماعت دعویٰ کے سربراہ نے اپنے خطاب میں مذید کی کہا کہ بھارت پاکستان کوکمزور کرنا چاہتا ہے تا ہم اس کے منصو بوعں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔لاہور میں جماعت دعویٰ کے سربراہ کے خطاب پر بھارت نے سخت رد عمل اظہار کرتے ہوئے نئی دلی میں تعینات پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو وزارت خارجہ طلب کر کے اس سے ایک اتجاجی خط تھما دیا جس میں بھارت نے حافظ سید کے خطاب کو بھارت کے خلاف دھمکی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سر زمین مسلسل بھارت مخالف سر گر میوں کیلئے استعمال ہورہی ہے اور پاکستان ایک طرف بھارت کیساتھ تعلقات کوبہتر بناے کیلئے بات چیت کاخو اہش مند ہے اور دوسری جانب ہمسا یہ ملک بھارت کے امن میں رخنہ قتل وغارت گری بھارت کی سالمیت کو زک پہنچانے کے منصوبوں کو مضبوط و مستحکم بنا رہا ہے ۔احتجاجی خط میں بھارت نے جماعت دعویٰ کے سربراہ کے خطاب پر پاکستان کو آ ڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بھارت مخالف عناصر کی کھل کر پشت پناہی کررہا ہئے اور اس طرح کی کاروا ئیوں سے دونوں مالک کی کشیدگی اور تناؤ کے ماحول میں اضافہ ہوسکتاہے ۔بھارت نے پاکستان کومشورہ دیا کہ وہ اپنی سر زمین بھارت مخالف سر گر میوں کیلئے استعمال کر نے کی اجازت نہ دے اور خطے میں اعتماد سزی کوبحال کرنے کے خاطر ایسے اقدامات اٹھائے جن سے دونوں مالک کو قریب آ نے کا موقع فر اہم ہوسکے ۔جماعت دعویٰ کے سربراہ کے خطاب کوبھارت نے اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی وفا قی حکومت کو اس کا سنجیدہ نوٹس لینا چاہئے ۔

Comments are closed.