ویڈیو: جواہر ٹنل واقعہ :لاپتہ پولیس اہلکار کی نعش بر آمد، ہلاکتوں کی تعداد8تک پہنچ گئی

سوپور میں مکان کی چھت سے برف گرآئی ، سات سالہ لڑکا زندہ دفن ہوکر لقمہ اجل

 

سرینگر: سرینگر جموں شاہراہ پر جواہر ٹنل کے نزدیک برفابی تودے کی زد میں آنے والے ایک اور پولیس اہلکار کی نعش بر آمد کی گئی ہے جس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 8تک پہنچ گئی ہے جبکہ دو کو زندہ بچایا گیا تھا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سنیچروار کی صبح جائے وارادت پر دوبارہ آپریشن شروع کیا گیا جس دوران پولیس کانسٹبل کی نعش بر آمد ہوئی ۔ ادھر سوپور میں چہار گائوں میں اعلیٰ صبح اس وقت کہرام مچ گیا جب مکان کے چھت سے گر آئی برف کے نیچے سات سالہ کمسن بچہ زندہ دفن ہوکو لقمہ اجل بن گیا ۔ سی این آئی کے مطابق جمعرات کی شام سرینگر جموں شاہراہ پر ایک برفانی تودے کی زد میں آکر پولیس چوکی میں موجود دس پولیس اہلکار اور دو قیدی لاپتہ ہوگئے تھے جن میں سے جمعرات کو ہی رات دیر گئے دو افراد کو زندہ بچالیا گیا تھا تاہم دیگراں لاپتہ تھے جس کے بعد جمعہ کی اعلیٰ صبح علاقے میں ریسکو آپریشن شروع کیا گیا اور جمعہ شام دیر گئے تک پولیس اور مقامی لوگوں نے بچائوکارروائیوں کے دوران پانچ پولیس اہلکاروں سمیت سات افراد کی نعشیں بر آمد کی گئی ہے جبکہ دو کو برف سے زندہ باہر نکالا ہے جن کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ پولیس اہلکار ہیں ۔جن کی شناخت گلزار احدم اور غلام نبی کے طور ہوئی ہے۔ اسی دوران ضلع انتظامیہ ، پولیس و سی آر پی ایف اور ایس ڈی آر ایف کے اہلکاروں نے سنیچروار کی اعلیٰ صبح جائے واردات پر تلاشی آپریشن شروع کیا جس دوران ایک اور پولیس اہلکار کی نعش بر آمد کی گئی جس کے ساتھ ہی ہلاکتوں کی تعداد 8تک پہنچ گئی جس میں دو قیدی اور چھ پولیس اہلکار شامل ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ سنیچروار کی صبح جس پولیس اہلکا ر کی نعش بر آمد کی گئی اس کی شناخت سلیکشن گریڈ کانسٹبل پرویز احمد ساکنہ گاندربل کے بطور ہوئی ۔ لاپتہ پولیس اہلکار کی نعش بر آمد ہونے کے ساتھ ہی جائے واردات پر آپریشن ختم کیا گیا ۔پولیس نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جموں شاہراہ پر جواہر ٹنل کے نزدیک جمعرات کی شام برفانی سونامی کی زد میں آنے والے 10افراد کے زندہ دفن ہونے والوں میںچھ پولیس اہلکاروں سمیت 8افراد کی نعشیں بر آمد کی گئی ہے جبکہ دو کو زندہ بچایا گیا تھا ۔ادھر شمالی کشمیر کے سوپور چہام علاقے میں سنیچروار کی صبح اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب سات سالہ بچہ برف کے نیچے زندہ دفن ہو کر لقمہ اجل بن گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ سات سالہ کمسن بچہ عرفان احمد خان ولد غلام حسن خان مکان کی چھت سے گر آئی برف کے نیچے زندہ دب گیا جس کے بعد اگرچہ اسکو باہر نکا ل کر ا سپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی تاہم ڈاکٹروں نے اسے وہاں مردہ قرار دیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ کمسن بچے کی موت کی خبر پھیلتے ہی علاقے میں صف ماتم بچھ گئی جبکہ خواتین سینہ کوبی کرتے ہوئے دیکھی گئی ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں ہوئی گزشتہ دنوں ہلاکت خیز برفباری سے 15افراد کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ املاک کو بھی کافی نقصان پہنچ گیا ۔

Comments are closed.