ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی نے چار سالہ بچے کی جان لے لی ، ٹرانسپوٹروں اور انتظا میہ کے خلاف لوگ سرآ پااحتجاج

سرینگر//09فروری// اے پی آئی ماور لنگیٹ ہندوارہ کے علاقے میں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب ایک چار سالہ لڑکا ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے علاج کیلئے اسپتال وقت پر نہ پہنچ پایا اور اس کی موت واقع ہوئی لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کئے اور الزام لگایا کہ سڑکوں سے برف نہ ہٹانے اور ٹرانسپوٹروں کی من مانیوں نے ایک ننے کی جان لے لی ۔پولیس نے معاملے احتجاج کرنے والوں کو یقین دلای کہ معاملے کی تحقیقات کی جائے گی ۔اے پی آ ئی کے مطابق ماور لنگیٹ کے علاقے میں چار سالہ عدنان بشیر کو بیماری کے بعد لواحقین نے ضلع اسپتال ہندوارہ پہنچانے کی کوشش کی اس دوران جب وہ شاٹ گنڈ بالاسڑک پر پہنچے تو انہیں ٹرانسپوررٹ دستیا ب نہیں ہوسکااگر چہ انہوں نے کئی تا ٹا سومو دیگر مالکان کے سا تھ رابطہ قا ئم کرنیکی کوشش کی تاہم کئی سے بھی گاڑی دستیاب نہیں ہوسکی اور ڈرائیوروں کا یہ بھی ماننا تھا کہ سڑکیں برف سے ڈھکی ہوئی ہے اس لئے وہ گاڑیوں کو سڑکوں پرنہیں چلا سکتے ہے جب چار سالہ عدنان کو ضلع اسپتال ہندوارہ پہنچا دیا گیا تو داکٹروں نے یہ کہتے ہوئے اس سے مردہ قرا ردیاکہ وہ وقت پر اسپتال نہیں پہنچ پائے ہے ۔جوں ہی چار سالہ لڑکے کی ہلاکت کی خبر ماور لنگیٹ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں پھیل گئی سینکڑوں کی تعداد میں مرد و زن بوڑھے اور بچے اپنے گھروں سے باہرآ ئے اور اس دلدوز سانحہ کے خلا ف غم و غصے کااظہا رکرتے ہوئے انتظامیہ اور ٹرانسپوتروں کئے خلاف زوردار احتجاجی مظاہرے کئے ۔پولیس نے احتجاج کرنے والوں کو یقین دلایا کہ معا ملے کی باریک بینی سے تحقیقات کر کے حقا ئق کو منظر عام پرلایا جائے گااور جوکوئی بھی ملوث ہو گااس سے کیفر کردار تک پہنچا نے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی جا ئیگی۔

Comments are closed.