سرینگر: نیشنل کانفرنس نے خطہ لداخ کو صوبہ کا درجے دینے کے ریاستی گورنر کے فیصلہ کو اچھا انتظامی فیصلہ قرار دیا تاہم اس معاملے میں خطہ چناب اور پیرپنچال کو نظرانداز کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سی این آئی کے مطابق پارٹی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گورنر صاحب کو اس قسم کے سیاسی فیصلے لینے کا کوئی اخلاقی حق نہیں۔ اگر کوئی فیصلہ لینا بھی تھا تو خطہ پیرپنچال اور خطہ چناب کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے ریاست کے تمام خطوں کو علاقائی خودمختاری دینے کا وعدہ کیا ہے اور آئندہ اسمبلی انتخابات میں اکثریت ملنے کی صورت میں ہم خطہ چناب اور پیرپنچال کو بھی علاقائی خودمختاری دیںگے۔ جنرل سکریٹری نے کہا کہ لداخ کو صوبے کا درجہ دیکر بھاجپا نے اپنی ہار تسلیم کرلی ہے کیونکہ بی جے پی نے لداخ کو الگ ریاست بنانے کے فریبی نعرے پر الیکشن مہم چلائی تھی۔ ہم نے پہلے ہی لداخ کے عوام کو ہوشیار کیا تھا کہ بھاجپا الگ ریاست کے نام پر اس خطہ کے لوگوں کے جذبات کا استحصال کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے وعدوں پورا کرنے کے بجائے بھاجپا نے نیشنل کانفرنس کے علاقائی اٹانومی کے فارمولہ اپنا یا ، جس سے بھاجپا کی دوغلی پالیسی کی عکاسی بخوبی ہوجاتی ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.