جموں: گورنر ستیہ پال ملک نے عالمی کینسر مخالف دِن پرجاری کئے گئے ایک پیغام میںکہا ہے کہ اس دِن کو منانے کی بدولت اس مہلک بیماری سے بچائو اور علاج سے متعلق لوگوں میں بیداری پیدا کی جاتی ہے اور اس تکلیف میں مبتلا افراد کی زندگی بچانے کے مواقعوں میں اضافہ ہوتا ہے۔
گورنر نے مزید کہا کہ اس بیماری کے ساتھ مقابلے کے دوران لوگوں کو اس تکلیف کے اثرات کم کرنے پر میں کئی اقدامات اُٹھانے کی قوت پیدا ہوتی ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ اِس دِن کی وساطت سے عالمی سطح پر لوگوں کو کینسر سے بچائو کے تدابیر کے بارے میں جانکاری حاصل ہوتی ہے۔
اِس موقعہ پر گورنر نے صحت مند رہنے کی اہمیت متوازی غذا، کھیل کود اور تفریح کے ذریعے پریشانی کم کرنے پر زور دیا تاکہ ہر ایک فرد تندرست رہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.