1437سیمپل حاصل کئے گئے 280مثبت پائے گئے 16 کی موت ہوئی/اسپتال ذرائع
سرینگر//03فروری// اے پی آئی وادی میں سوائن فلو کا قہر جاری ،ایچ ون این ون کی بیماری میں مبتلا ایک اور بیمار کی صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں موت واقع ہوئی ۔مر نے والوں کی تعداد 16تک جاپہنچی ۔وادی بھر میں سوائن فلو کے ویکسین ہنوز دستیاب نہیں ۔اے پی آ ئی کے مطابق سوائن فلو کی بیماری وادی میں پیچھے ہٹنے کانام نہیں لے رہی ہے پچھلے تین ماہ کے دوران ایچ ون این ون کی مہلک بیماری سے 16افراد کی جانیں ضائع ہوئی ۔اسپتال ذرائع کے مطابق گزشتہ تین ماہ کے دوران 1437افراد کے سیمپل حاصل کئے گئے جن میں سے 280کے سیمپل مثبت پوئے گئے اور سوائن فلو کی بیماری میں مبتلا ایسے افراد کا علاج کیا گیا ۔اسپتال ذرائع کے مطابق 40 کے قریب افرادایچ ون این ون کی بیماری میں مبتلا ہو نے کے بعد اسپتالوں میں بھرتی کیاگیا جن میں سے 16اپنی زندگیوں کی جنگ ہار گئے تا ہم اسپتال ذرائع کے مطابق 264سوائن فلو کی بیماری میں مبتلا افراد کاعلاج و معالجہ شدو مد سے جاری ہے اور وہ خطرے سے باہرہے ۔ادھر وادی بھر میں لوگوں کواس مہلک بیماری سے نجات حاصل کر نے کیلئے ویکسین انجکشن کہی بھی نہیں مل پارہے ہیں اور جن حیات بخش ادویات فروخت کرنے والوں کے پاس اس طرح کے ویکسین موجود ہے وہ مہنگے داموں منطور نظر سیاسی اثر رسوخ اور سرکاری افسروں کے سفارشوں پرفروخت کر رہے ہیں جبکہ عام لوگوں کوسوائن فلو کی بیماری سے بچنے کیلئے ویکسین نہیں مل پارہے ہے اور وہ فکر و تشویش میں مبتلاہیں۔
Comments are closed.