ویڈیو: لداخ کی ترقی کیلئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے: وزیر اعظم مودی
لیہہ: وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ مرکزی حکومت خطہ لداخ میں ترقی کو یقینی بنانے کے لئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ سردیوں کے موسم میں زمینی راستے سے بیرون دنیا کے ساتھ کٹ کر رہ جانے والے اس خطے کو ہمہ موسمی رابطے فراہم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاسپور ۔ منالی۔ لیہہ ریل لائن کی تعمیر سے یہاں کے لوگوں کی پریشانیوں ختم ہوں گی اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔
وزیر اعظم مودی نے یہ باتیں اتوار کے روز یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے اس موقع پر یونیورسٹی آف لداخ کو لانچ کیا اور کے بی آر ائرپورٹ لیہہ پر بننے والی نئی ٹرمنل عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے سری نگر کرگل لیہہ ٹرانسمشن پروجیکٹ کو قوم کے نام وقف کرنے کے علاوہ 9 میگاواٹ کی صلاحیت والے ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔
وزیر اعظم مودی نے اپنی تقریر میں کہا کہ ملک میں ترقیاتی پروجیکٹوں کو برسوں تک لٹکائے رکھنے کی پالیسی اب تاریخ بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن پروجیکٹوں کا انہوں نے سنگ بنیاد رکھا ہے، وہ ان کا افتتاح کرنے کے لئے خود یہاں آئیں گے۔
PM inaugurates and lays foundation stone for various development projects in Leh
LIVE Video | PM unveils development projects worth Rs 12000 cr in LadakhRead The Full Story Here:https://bit.ly/2UB4DBd
Posted by Tameel Irshad on Saturday, 2 February 2019
Comments are closed.