بانڈی پورہ شمالی ضلع بانڈی پورہ کے قصبہ اجس میں جمعہ کو 1992میں فورسز کے ہاتھوں جاں بحق ہوئے7عام شہریوں کی برسی کے موقعے پر تعزیتی ہڑتال رہی ۔شمالی ضلع بانڈی پورہ کے قصبہ اجس میں جمعہ کو ہڑتال رہی۔ یہ ہڑتال فورسز کے ہاتھوں 7عام شہریوں کی برسی کے سلسلے میں کی گئی ۔یاد رہے کہ مبینہ طور پربارڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف) اہلکاروں کے ہاتھوں1992میں7 نہتے شہریوں کو جاں بحق کئے جانے کی برسی کے سلسلے میں کی گئی۔معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں تمام دکانات، کاروباری ادارے اور تجارتی مراکز بند رہے جبکہ سڑکوںسے ٹریفک جزوی طور غائب رہا۔بتایاجاتا ہے کہ بی ایس ایف اہلکاروں نے 1992میں آج ہی کے دن ایک کریک ڈائون کے دوران مقامی جامع مسجد احاطے میں 7 شہریوں کو جاں بحق کیا تھا۔فورسز نے تمام گائوں والوں کو مسجد احاطے میں جمع کرکے علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا تھا۔جن شہریوں کو اْس دن جاں بحق کیا گیا تھا اْن میں عبد الرشید گنائی، محمد مقبول راتھر، عبد الرحیم راتھر، محمد سلطان لون اور ولی رحمان خان وغیرہ شامل تھے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.