کشمیر میں نہتے شہریوں پر بھارتی فوج کے مظالم تسلسل کے ساتھ جاری ، پاکستان کو تشویش
سرینگر/یکم فروری: پاکستان اپنی سرزمین کسی پڑوسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا کا اعلان کرتے ہوئے پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ کشمیر میں نہتے شہریوں پر بھارتی فوج کے مظالم تسلسل کے ساتھ جاری ہیں جس کی مذمت کرتے ہیں،۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستانی ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا تھا کہ کشمیر میں نہتے شہریوں پر بھارتی فوج کے مظالم تسلسل کے ساتھ جاری ہیں جس کی مذمت کرتے ہیں،جیلوں میں کشمیریوں کیساتھ غیرانسانی سلوک اور وادی میں جاری بھارتی انسانیت سوز مظالم کا احاطہ کیا گیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ناصرف اپنے ملک، خطے بلکہ عالمی امن کے لئے مسلسل قربانیاں دیں جو تاحال جاری ہیں جس کی تازہ مثال کانگو میں پاکستانی امن کے سپاہی نائیک نعیم رضا کی شہادت ہے، ہمارا عزم ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی پڑوسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا اور یہی توقع اپنے پڑوسیوں سے بھی رکھتے ہیں، بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری اور ایل او سی پر صرف رواں سال کے چند دنوں میں ہی 150 سے زائد بار فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی، بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے درجنوں عام شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، افغان سرزمین سے بھی پاکستانی علاقوں پر 470 حملے ہوئے جن میں عام شہریوں سمیت پاک فوج کے جوانوں کی شہادتیں ہوئیں، اسی تناظر میں پاکستان نے افغان سرحد پر 975 چوکیاں قائم کیں لیکن افغانستان کی سرحد پر صرف 200 کے قریب چوکیاں ہیں۔
Comments are closed.