سوپور:یکم فرور پولیس نے منشیات مخالف مہم کو جاری رکھتے ہوئے ایپل ٹائون سوپور سے 9منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ آئندہ بھی یہ مہم جاری رہے گی اور سماج کو منشیات سے پاک کیا جائیگا ۔اس ضمن میں پولیس ترجمان نے بتایا کہ سماج کو منشیات سے پاک کرنے کی خاطر پولیس کی جانب سے چھیڑی گئی ایک خاص مہم کے تحت شمالی سوپور نے9 منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لاکر اْن کے قبضے سے نشہ آور ادویات کی بوتلیں برآمد کرکے ضبط کیں۔ گرفتارشدگان کی شناخت عشرت احمد میر ولد عبدالکبیر میر ساکنہ آدیپورہ سوپور ، شبیر احمد شالہ ولد فاروق احمد ساکنہ شالیمار کالونی ، آزاد احمد میر ، بشارت احمد میر ولد نذیر احمد ساکنہ حب ڈنگر پورہ ، منظور احمد صوفی ولد بشیر احمد ساکنہ نہار پورہ سوپور ، مقصود احمد بٹ ولد فیاض احمد ساکنہ حب ڈانگر پورہ ، عرفان احمد شالہ ولد غلام محی الدین ساکنہ صادق کالونی سوپور ، اشفاق احمد شالہ ولد محمد عبدا للہ ساکنہ صادق کالونی سوپور اور فیاض احمد پرے ولد جان محمد ساکنہ چنکی پورہ سوپور کے بطور ہوئی ہے۔ گرفتار کئے گئے منشیات فروش دو گاڑیوں زیر نمبراتJK05A/0182،DL8CS/0941میں کئی جا رہے تھے کہ پولیس کی ناکہ پارٹی نے انہیں بڈن سوپور کے نزدیک روک کر اْن کے قبضے سے 37کوڈین بوتلیں برآمد کرکے ضبط کیں۔ سبھی کو حراست میں لے کر اس سلسلے میں مختلف دفعات کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔پولیس نے واضح کیا ہے کہ منشیات فروشی کے ناجائز دھندے میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔پولیس کی جانب سے منشیات اور نشیلی ادویات کے خلاف چلائی جا رہی مہم کامقصد لوگوں کو منشیات سے پاک ماحول فراہم کرنا مقصود ہے۔منشیات فروش سماج کیلئے ناسور بن چکے ہیں لہذا اس بیماری کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے ہر ایک کو اپنا دستِ تعاون پیش کرنا چاہئے تاکہ نوجوان نسل کو بری عادتوں میں مبتلا ہونے سے دور رکھا جاسکے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.