فوجی کیمپوں کے باہر دوہزار رقبے پر کسی بھی قسم کی تعمیرات پر پابندی عائد

مرکزی وزارت دفاع کی جانب سے باضابطہ ہدایت نامی جاری

سرینگر/یکم فروری/: فوج نے فوجی کیمپوں کے 2000گز کے حدود تک کسی بھی تعمیراتی کام کرنے پر پابندی لگادی ہے ۔ اس سلسلے میں وزارت دفاع کی جاننب سے باضابطہ طور پر ایک ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق فوج نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوجی کیمپوں کے باہر 2000گز کے فاصلے کے حدود میں کسی بھی طرح کی تعمیراتی کام کو انجام نہ دیں۔ وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ فوجی کیمپوں کے ارد گرد دو ہزار گز کے فاصلے تک زمین کو کھلی رکھنی ہوگی ۔ اس اقدام کو حفاظتی اقدام کے بطور اُٹھاتے ہوئے وزارت دفاع حکومت ہند کی جانب سے جاری کردہ ایک تحریری ہدایت نامہ زیر نمبر A/51491/QL3(North)/1162/US(C)Dاراضی بتاریخ 15اکتوبر2001ڈیفنس ایکٹ 1903(7of1903)میں کہا گیا ہے کہ مرکزی سرکار مذکورہ ایکٹ کے تحت فوجی کیمپ کے ارد گرد 2000گز کے دائرے کے میں کسی بھی قسم کی تعمیراتی کام کو انجام دینے پر ممانت عائد کرتا ہے ۔ اس سلسلے میں 28امونیشن کمپنی کاچہامہ ضلع بارہمولہ کے فوجی کیمپ کو ابتدائی مرحلے میں اس ہدایت کے تحت لایا گیا ہے ۔

Comments are closed.