پلوامہ کے مضافاتی علاقے میں پُر اسرار گرینیڈ دھماکہ ، دو کمسن طالب علم زخمی ، ایک کی حالت انتہائی نازک
سرینگر/یکم فروری: جنوبی ضلع پلوامہ کے مضافاتی علاقے میں جمعہ کو اس وقت سنسنی پھیل گئی جب دربگام علاقے میں فورسز اور جنگجوؤں کے مابین خونین معرکہ آرائی کے بعد کئی کلو میٹر کی دوری پر بارودی شل پھٹنے کے نتیجے میں دو کمسن طالب علم زخمی ہو گئے جن کو علاج و معالجہ کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق جنوبی ضلع پلوامہ کے رہمو علاقے میں جمعہ کی صبح اس وقت خوف و دہشت پھیل گیا جب پُر اسرار گرینیڈ دھماکہ ہوا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 13سال کے دو بچے شفاعت بشیر اور جنید بلال گرینیڈ کو کھلونا سمجھ کر کھیل رہے تھے جس دوران گرینیڈ ایک زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گرینیڈ پھٹ جانے کے ساتھ ہی دونوں بچے شدید زخمی ہو گئے جن کو علاج و معالجہ کیلئے پرائمر ی ہیلتھ سنیٹر رہمو منتقل کیا گیا جہاں انہیں ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال پلوامہ منتقل کیا ۔ جنید کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ انہیں کافی شدید چوٹ آئی ہے جس کے نتیجے میں اس کی حالت انتہائی نازک ہے ۔ ۔ خیال رہے کہ دوران شب رہمو سے کچھ کلو میٹر کی دوری پر دربگام علاقے میں ایک خونین معرکہ آرائی ہوئی جس میں دو مقامی جنگجو جاں بحق ہو گئے جن کی شناخت شاہد بابا اور عنا یت اللہ کے بطور ہوئی ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دو بچے گرینیڈ جو مبینہ طور جھڑ پ کے مقام سے
Comments are closed.