ہندوار: ہندوارہ کرالہ گنڈ میں منشیات مخالف کاروائی جاری رکھتے ہوئے پولیس نے3اسمگلروں کو نشہ آور ادویات اور چرس سمیت گرفتا رکرلئے گئیں۔ کے این این نمائندے کے مطابق ہندوارہ پولیس نے پیشہ ور منشیات اسمگلروں کا مکمل صفایا کرنے کا عہد کرتے ہوئے اشارہ دیا مزید کچھ اسمگلروں کو پی ایس لگاکر بھیج دیا جائیگا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ کرالہ گنڈ پولیس نے منشیات کے خلاف اپنی کاروئی جاری رکھتے ہوئے چرس سمیت3اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق کرالہ گنڈ پولیس کی ایک ٹیم جس کی قیادت ایس ایچ او کرالہ گنڈ شیخ جاوید نے کرالہ گنڈ سے 2چرس اور نشہ آور ادویات فروخت کرنے والے اعجازاحمد بٹ والد مرحوم محمد رمضان بٹ اور پرویز احمد شاہ المعروف جاوید شاہ ساکنان کرالہ گنڈ قاضی آباد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چرس برآمد کیا گیا۔پولیس نتے ان کے خلاف کیس درج کرکے مزید کاروئی شروع کی۔ ادھر پولیس ذرائع کے ،مطابق منشیات کے خلاف شکنجہ کستے ہوئے پولیس نے منشیات کے کاروبار میں ملوث ایک شخص جس کی شناخت عبدالرشید گنائی ولد غلام محٰی الدین گنائی ساکنہ گناپورہ قاضی آباد کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے نشہ آور ادویات اور چرس ضبط کر کے اُس کے خلاف ایک کیس درج کر لیا گیا ہے۔ پو لیس کی اس بروقت کاروئی کو علاقے کے لوگوں نے کافی سراہا ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.