ویڈیو: سرحدی ضلع کپوارہ میں محکمہ جنگلات کے ملازمین کا زور دار احتجاج
اپنے مطالبات کے حق میں ڈی ایف او دفتر کے باہر دھرنا
سرینگر/30جنوری: سرحدی ضلع کپوارہ میں محکمہ جنگلات کے ملازمین نے آج اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرے کئے ۔ احتجاجی ملازمین نے ڈی ایف او دفتر کے باہر گھنٹوں دھرنا دیکر مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرحدی ضلع کپوارہ میں آج محکمہ جنگلات کے ملازمین نے زانگلی ڈی ایف او دفتر کے احاطے میں جمع ہوکر اپنے مطالبات کے حق میں زور دار احتجا ج کیا ۔ احتجاجی ملازمین کا کہنا تھا کہ ان کے حق میں اڈھائی دن کا رسک الائونس منظور کیاجائے اس کے ساتھ ساتھ پے اناملی کو دور کرکے ملازمین کو حقوق دیئے جائیں ۔ احتجاجی ملازمین نے نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ میں برسوں سے کام کررہے کلاس فورتھ ملازمین ایک ہی درجے پر کام کررہے ہیں ان کی اپ گریڈیشن کا کام فوری طور پر عمل میں لایا جائے ۔ اس کے علاوہ ملازمین نے محکمہ کے عارضی ملازمین کو فوری طور مستقل کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔ احتجاجی ملازمین کا کہنا تھا کہ محکمہ جنگلات کے ملازمین تما م خطرات کے باوجود بھی اپنی ڈیوٹی بخوبی انجام دیتے ہیں تاہم سرکار ان کے کام کو نظر انداز کررہی ہے ۔ا نہوںنے کہا کہ دوران ڈیوٹی ملازمین نے اپنی جان بھی دوائو پر لگائی ہے اور آج تک کئی ملازمین دوران ڈیوٹی ہے فوت ہوچکے ہیں ۔ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ محکمہ جنگلات کے ملازمین کے مسائل کو فوری طور پر حل کریں اور اس کے ساتھ ساتھ ملازمین کے مطالبات کو بھی پورا کیا جائے ۔
Comments are closed.