لائن آف کنٹرول پرجارحیت اب برداشت سے باہر ،بھارتی حکومت نوشتہ دیوار پڑھنے میں ناکام /خرم دستگیر خان

بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی پر قابو پانے میںمیں ہر حربہ ازما کر بھی ناکام ہوا

سرینگر/30جنوری: بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے تاہم پاکستان کسی بھی جارحیت کی صورت میں دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے کی بات کرتے ہوئے پاکستانی وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کو نا قابل برداشت قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے چوڑیاں نہیں پہنی ہے اور بھارت پر واضح کر دیا کہ یہ سلسلہ بند نا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے ایل او سی پر بھاری اسلحے کا استعمال بھی شروع کردیا ہے تاہم پاک فوج ایل او سی پر بھارت کو بھر پور جواب دے رہی۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پاکستانی وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے کہا کہ ملکی سلامتی کویقینی بنانے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے جب کہ پاکستان خلیج میں کشیدگی کے خاتمیاورمفاہمتی کوششوں کوجاری رکھے گا۔ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج نے بھارتی فائرنگ سے پاک فوج اہلکاروں اور عام شہریوںکی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کشمیر میں نہتے شہریوں پر ناقابل بیان مظالم کر رہی ہے، بھارتی حکومت دیوار پر لکھا پڑھنے میں ناکام ہو چکی ہے، بھارتی مظالم کیخلاف کشمیری عوام اٹھ کھڑے ہوں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے ایل اوسی پر جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی افسوس ناک ہے، ایل اوسی پر کشیدگی کا مقصد دنیا بھر کی نظر کشمیر میں جاری مظالم سے ہٹانا ہے۔ پاکستان کسی بھی جارحیت کیخلاف دفاع کی بھرپورصلاحیت رکھتاہے، دفاع وطن کے لیے جان دینے والوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ بھارت ایل او سی سمیت ورکنگ باؤنڈری کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے جس سے جانی نقصان بھی ہورہا ہے اور ایل او سی پر بھاری اسلحے کا استعمال بھی شروع کردیا ہے تاہم پاک فوج ایل او سی پر بھارت کو بھر پور جواب دے رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی حکومت ہے، بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی پر قابو پانے میں ناکام ہے اور کشمیریوں کی پوری نسل بھارت کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے

Comments are closed.