سرینگر/30جنوری/سی این آئی/ شہر سرینگر میں نقب زنوں کی بڑھتے واقعات کے بیچ نقب زنوں نے دوران شب گلوان پورہ حیدر پور ہ میں مہلوک حزب جنگجو ڈاکٹر شمس الحق کے مکان پر دھاوا کر وہاں لاکھوں روپے مالیت کا سامان اڑا لیا ۔ سی این آئی کے مطابق نقب زنوں نے منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو حیدر پور ہ کے گلوان پورہ علاقے میں نقب زنی عمل میں لاکر لاکھوں روپے مالیت کا گھر یلو سامان اڑا لیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ نقب زنوں نے گزشتہ ہفتے فوج و فورسز کے ساتھ جھڑپ میں جاں بحق ہوئے حزب کمانڈر ڈاکٹر شمس الحق ساکنہ سوگن شوپیان کی سرینگر رہائش گاہ میں گھس کر وہاں نقب زنی عمل میں لائی ۔ معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹر شمس الحق کے جاں بحق ہونے کے بعد افراد خانہ سوگن شوپیان میں ہی کئی دنوں سے مقیم ہے اور انہوں نے سرینگر کی رہائش گاہ کو بند کیا تھا جس کا فائدہ نقب زنوں نے اٹھا یا او ر انہوں نے رات کی تاریکی میں مکان میں گھس کر وہاں مکمل صفایا عمل میں لایا ۔مہلوک حزب کمانڈر شمس الحق نے افراد خانہ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ رشتہ داروں نے گلوان پورہ کا دورہ کیا جس دوران وہ یہ دیکھ حیران رہ گئے کہ مکان میں چوری ہوئی ہے اور گھریلو ساز و سامان اڑا لیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ نقب زنوں نے گھر میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان اڑا لیا جس کے بعد افراد خانہ نے نزدیکی پولیس اسٹیشن میں معاملے کی نسبت شکایت درج کرائی ہے۔ اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں نقب زنی کے بڑھتے واقعات سے لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ لوگوں نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے نقب زنوں کو بے نقاب کرنے میں پوری طرح ناکا م ہو چکی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.