ویڈیو: سرینگر جموں شاہراہ پر رام بن کے قریب بھاری پسیاں گر آئی ، چار افراد معزاتی طور بچ نکلے

گاڑی کو شدید نقصان ، تازہ پسیاں گر آنے کے بعد شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل پھر بند

 

سرینگر/29جنوری: سرینگر جموں شاہراہ پر اس وقت چار افراد معجزاتی طور بچ نکلے جب رام بن کے قریب تازہ پسیاں گر آئی اور کار سے ٹکرا گئی ۔ اسی دوران شاہراہ کے مختلف مقامات پر اوپنچائیوں سے پتھر گر آنے کے نتیجے میں مذکورہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ہے۔ تاہم حکام کا دعویٰ ہے کہ شاہراہ سے پتھر ہٹانے کا کام جاری ہے تاکہ گاڑیوں کی آوا جاہی دوبارہ بحال کی جاسکے۔سی این آئی کے مطابق سرینگر جموں شاہراہ پر تازہ پسیاں گر آنے کے بعد شاہراہ پر ایک مرتبہ پھر ٹریفک کی نقل و حمل میں خلل واقع ہوئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ چار افراد اس وقت معجزاتی طور بچ نکلے جب رام بن کے قریب ایک بھاری پسی گر آئی جو کار کے ساتھ ٹکرائی جس میں چار افراد سوار تھے ۔ معلوم ہوا ہے کہ پتھر کھسکنے کے نتیجے میں گاڑی کو نقصان پہنچ گیا تاہم اس میں سوار چار افراد کو کوئی نقصان نہیں پہنچ گیا ۔ پتھر کھسک جانے کے نتیجے میں شاہراہ کو ایک مرتبہ پھر ٹریفک کی نقل و حمل کیلئے بند کیا گیا ۔ ٹریفک پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مختلف مقامات پر اوپنچائیوں سے پتھر گر آنے کے نتیجے میں مذکورہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ہے۔ تاہم حکام کا دعویٰ ہے کہ شاہراہ سے پتھر ہٹانے کا کام جاری ہے تاکہ گاڑیوں کی آوا جاہی دوبارہ بحال کی جاسکے۔ اْنہوں نے کہا کہ پتھر گر آنے کے واقعات رام بن علاقے کے پنتھیال میں پیش آئے۔ انہوں نے کہا کہ سرینگر سے جموں کی طرف روانہ ہونے والی گاڑیوں کو لور منڈا اور قاضی گنڈکے آس پاس ہی روکے رکھا گیا ہے۔

Comments are closed.