دیگر منصبوں کا معائنہ کیلئے دورہ آج ہوگا
سرینگر/29جنوری: آبی تنازعات پر بات چیت کیلئے پاکستانی انڈس واٹرکمشنر سیدمہرعلی شاہ کی سربراہی میں وفد نے منگل کو کشتواڑ کا دورہ کرکے وہاں پاکل دل منصوبے کا معائنہ کیا ۔ خیال رہے کہ آبی تنازعات پر پاک بھارت مذاکرات کیلئے پاکستانی وفد اتوار کو نئی دہلی ورد ہوا تھا ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق ہند پاک آبی تنازعات پر بات چیت کے لیے پاکستانی انڈس واٹرکمشنر سیدمہرعلی شاہ کی سربراہی میں وفد اتوار کو بھارت وارد ہوا ۔ 3 رکنی پاکستانی وفد انڈس واٹرکمشنر سید مہرعلی شاہ کی سربراہی میں وفد نے منگل کو کشتواڑ کا دورکرکے وہاں پاکل دل پروجیکٹ کا معائنہ کیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ منگل کی اعلیٰ صبح وفد کشتواڑ پہنچ گیا جنہوں نے وہاں پروجیکٹ کا معائنہ کیا ۔ جبکہ اس کے علاوہ وفد بھارتی آبی ذخائرکے منصوبوں، لوئرکلنائی منصوبوں کا معائنہ کرے گا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان کو آخری بار 2014 میں بھارت کے آبی منصوبوں کے معائنے کی اجازت دی گئی تھی۔ گزشتہ سال لاہورمیں پاک بھارت انڈس واٹرکمیشن کا مشترکہ اجلاس ہوا تھا جس کے بعد بھارت نے اسی سال پاکستانی وفد کو بھارت کے دورہ کی دعوت تھی جو بعد میں منسوخ ہوگئی تھی۔ سیدمہرعلی شاہ پْرامید ہیں کہ وہ مذاکرات میں کھل کر پاکستان کے موقف اور بھارت کے متنازعہ آبی ذخائر کے منصوبوں پر بات کریں گے۔پاکستانی انڈس واٹرکمشنر نے مزید بتایا کہ پاکستان کے احتجاج اور ورلڈ بینک کی مداخلت سے بھارت کو بگلیہارڈیم کے ڈیزائن میں تبدیلی کرنا پڑی تھی، پاکستانی وفد مذاکرات کے بعد یکم فروری کو واپس لوٹے گا۔
Comments are closed.