سیکورٹی فورسز کی کامیابی کے پیچھے بڑی قربانی ہے اور انہیں میڈیا کی ستائش کی ضرورت نہیں
سرینگر/24جنوری: ریاستی گورنر ستیہ پال ملک نے جنگجوئوں کی ہلاکتوں کو افسوسناک اور درد دینے والابتاتے ہوئے کہا ہے کہ آپ یقین کروکہ وادی میں کسی بھی ہلاکت چاہئے وہ جنگجوئوں کی ہی وہ مجھے درد دیتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جنگجوئوں کی ہلاکتوں سے کوئی مسئلہ حل ہونے والا نہیں ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں جنگجوئوں سے لڑائی نہیں ہے بلکہ جنگجوئیت سے لڑائی ہے جو بندوق سے نہیں بلکہ ذہن میں ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ریاستی گورنر ستیہ پال ملک نے ایک غیر معمولی بات کہتے ہیں کہا ہے کہ انہیں جنگجوئوں کی ہلاکت پر کوئی خوشی نہیں ہوتی بلکہ انہیں ان ہلاکتوں سے دکھ پہنچتا ہے ۔ گورنر ستیہ پال ملک نے کہا کہ وادی کشمیر میں جاری ہلاکتوں کا سلسلہ ہمارے لئے کوئی بھی کامیابی نہیں ہے ہر ہلاکت دکھ اور درد دیتی ہے چاہئے ہلاکت جنگجوئوں کی ہی کیوں نہ ہو مجھے دلی چوٹ پہنچاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری لڑائی جنگجوئوں کے خلاف نہیں ہے بلکہ جنگجویت کے خلاف ہے جو بندوق اُٹھانے سے نہیں بلکہ جنگجوئیت زہن میں ہے ہمیں اس طرح کی ذہنیت کو ختم کرنا چاہئے ۔ انہوںنے کشمیری نوجوانوںکو ایک بار پھر تشدد ترک کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کشمیری نوجوان ہمارے اپنے بچے ہیں اور ان کی ہلاکت فورسز کی کامیابی سے ہم تعبیر نہیں کرتے ۔ انہوں نے کہا کہ جنگجوئوں کی ہلاکت کا سلسلہ ہمیں کسی نتیجے پر نہیں پہنچائے گی اور نہ اس سے کوئی مسئلہ حل ہونے والا ہے ۔ اس موقعے پر انہوںنے فورسز کی جنگجو مخالف کارروائیوں کے حوالے سے بتایا کہ ان کامیابیوں کے پیچھے ایک بہت بڑی قربانی ہوتی ہے جب ہم سوئے ہوئے ہوتے ہیں تو فورسز اہلکار برفباری کے باوجود نیند چھوڑ کر آپریشن میں حصہ لیتے ہیںاور ان کی ان کاوشوں کیلئے فورسز کو میڈیا کی ستائش کی ضرورت نہیں ہے بلکہ ہم نے ان اس حوالے سے کئی اقدامات اُٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں جب یہاں آیا تو اُسی روز سے میں فورسز کی فلاح و بہبود کے کام کی شروعات کی ۔
Comments are closed.