پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے مذاکرات شروع کرے گا: امریکی وزیر دفاع نے جتائی امید

امریکہ کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کی مدد گرے گا

سرینگر/24جنوری:/ امریکہ نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستانی حکومت بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام مسائل کے حل کیلئے مذاکراتی عمل شروع کرنے میں پہل کرے گی جبکہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف امریکہ جنگ میں بھر پور تعاون پیش کرے گا۔اور افغانستان میں سرگرم جنگجوئوں کے خلاف کارروائی میں امریکہ کا ساتھ دیگا۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق امریکی وزیر دفاع جیمس میٹس نے اپنے افغان دورے کے دوران افغان صدر کے ساتھ ایک اہم ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں عمران خان کی صدارت والی حکومت افغانستان میں جاری امریکہ جنگ میں امریکہ کا ساتھ دی گے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھر پور تعاون کرے گی ۔ اور بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت دیگر حل طلب مسائل پر بات شروع کرے گی تاکہ خطے میں امن لوٹ آئے ۔ جیمس میٹس نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے مابین کشیدگی کی وجہ سے پاکستان افغانستان کے امن و استحکام کی طرف توجہ نہیں دے پارہا ہے ۔ اسلئے بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمہ کیلئے کام کرنا ہوگا۔امریکی وزیر دفاع جیمس میٹس کے اچانک دورہ افغانستان میں امریکی بحریہ کے سربراہ جنرل جوزف ڈنفورڈ، چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف بھی ہمراہ ہیں۔ تینوں اعلیٰ امریکی حکام نے کابل پہنچتے ہی افغانستان میں نیٹو کے نئے سربراہ جنرل اسکاٹ ملر سے ملاقات کی۔امریکی وزیر دفاع کی نیٹو کے نئے سربراہ کے ساتھ ملاقات میں طالبان سے امن مذاکرات اور خطے کے امن کو لاحق خطرات پر تبادلہ خیال کیا۔ قیام امن اور استحکام کے لیے اہم تجاویز پر مشاورت بھی کی گئی۔واضح رہے کہ افغان طالبان کی جانب سے افغان سرکاری فورسز پر حالیہ حملوں کے بعد امریکی جنگی طیاروںنے طالبان کے ٹھکانوںپر حملے کئے جس میں درجنوں طالبات جنگجوئوں کو جان بحق کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا ۔ ادھر امریکی وزیر دفاع نے اُس وقت افغانستان کا اچانک دورہ کیا جب طالبان کے حملوں میں شدت آئی ۔

Comments are closed.