سیول انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں اور تقرریوں کے احکامات صادر

سری نگر،10 جون

جموں و کشمیر حکومت نے منگل کے روز سول انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کا اعلان کرتے ہوئے جموں و کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس (جے کے اے ایس) کے 134 افسران کے تبادلے اور نئی تقرریوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق یہ تبادلے انتظامی کارکردگی میں بہتری اور مختلف اضلاع و محکموں میں توازن برقرار رکھنے کے مقصد سے عمل میں لائے گئے ہیں۔تبدیل کئے گئے افسران کو مختلف اضلاع، ترقیاتی محکموں، اور ضلعی سطح کے اہم انتظامی عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے

۔ اس اقدام کا مقصد عوامی خدمات کی فراہمی میں تیزی اور انتظامی شفافیت کو یقینی بنانا ہے ۔حکومت کی طرف سے جاری احکامات میں کہا گیا ہے کہ تمام افسران کو اپنی نئی ذمہ داریاں فوری طور پر سنبھالنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ کام میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے ۔انتظامی حلقوں میں اس ردوبدل کو موجودہ حکومت کی جانب سے گڈ گورننس پر توجہ دینے کی ایک سنجیدہ کوشش قرار دیا جا رہا ہے ۔

Comments are closed.