ویڈیو: بارہمولہ جھڑپ میں جاں بحق تین مقامی لشکر جنگجو آبائی علاقوں میں سپرد خاک
برفباری ،مکمل ہڑتال اور بندشوں کے بیچ نماز جنازوں میں لوگوں کی بھاری بھیڑ امڈ آئی
سرینگر/24جنوری/سی این آئی/ برستی بارشوں و برفباری ، سخت بندشوں اور مکمل ہڑتال کے بنر بارہمولہ جھڑپ میں جاں بحق لشکر کمانڈر اور اس کے ساتھیوں کو ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں سپرد خاک کیا گیااور نماز جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ سی این آئی کے مطابق بنر بارہمولہ باغات میں بدھ کو ہوئی خونین معرکہ آرائی میں تین مقامی لشکر جنگجو جاں بحق ہو گئے جن کی شناخت شعیب اکھون ساکنہ کھار پورہ بارہمولہ ، محسن مشتاق ساکنہ قاضی حمام اور نثار درزی ساکنہ اولڈ ٹاون بارہمولہ کے بطور ہوئی ۔بدھ کی شام دیر گئے تمام جنگجوئوں کی نعشیں آبائی علاقوں میں پہنچائی گئی جس دوران مقامی برداری نے فیصلہ لیا کہ تمام جنگجوئوں کو جمعرات کی صبح سپرد خاک کیا جائے گا ۔ اسی دوران جونہی تمام مہلوک جنگجوئوں کی نعشوں کو اپنے اپنے آبائی علاقوں میں پہنچایا گیا تو اس موقعے پر وہاں کہرام مچ گیااور لوگوں کا جم غفیر علاقے میں امڈ آیا اور اس دوران نہ صرف وہاں ماتم اور آہ و زاری کے رقعت آمیز مناظر دیکھے گئے بلکہ علاقے میں لاوڈ اسپیکروں پر اسلام اور آزادی کے حق میں نعرے بازی کا سلسلہ رات بھر جاری رہا۔ بتایا جاتا ہے کہ اسی دوران مہلوک جنگجوئوں کے آبائی علاقوں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا جس دوران نوجوانوں نے اسلام و آزادی کے حق میں نعرہ بازی کی ۔ معلوم ہوا ہے کہ برستی بارش اور برفباری ، بندشوں اور مکمل ہڑتال کی پرواہ کئے بغیر جمعرات کی صبح ضلع بارہمولہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں لوگوں نے مہلوک جنگجوئوں کے آبائی علاقوں کا رخ کیا جس فوران انہوں نے جاں بحق جنگجوئوں کے نماز جنازے ادا کئے گئے ۔معلوم ہوا ہے کہ جاں بحق جنگجو ئوںکے نماز جنازوں میں ہزاروں لوگوں کی تعداد میں شرکت کی جس کے بعد انہیں اپنے آبائی مقبروں میں پْر نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا ۔اس دوران جاں بحق جنگجوئوں کے یاد میں ضلع بارہمولہ میں مکمل ہڑتال رہی جس کے نتیجے میں کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں، دکانیں، تجارتی مراکزا ور دفاتر وغیرہ بند رہے جبکہ گاڑیوں کی آمدروفت بھی بری طرح سے متاثر رہے ۔
Comments are closed.