ہاپت ناڑ جھڑپ میں جاں بحق جنگجوئوں کی شناخت ہوگی ، تینوں کا تعلق البدر تنظیم سے تھا /پولیس

نعشیں آخری رسومات کیلئے لواحقین کے سپرد، شاہد بابا کی ہلاکت سے متعلق خبریں بے بنیاد

سرینگر/22جنوری: پولیس نے وسطی ضلع بڈگام کے ہاپت نار علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں جاں بحق جنگجوئوں کی شناخت کرکے نعشوں کو لواحقین کے سپرد کی ہے ۔ اسی دوران پولیس نے مقامی روز ناموں میں ایک خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے چھپی خبر کہ بڈگام تصادم میں شاہد بابا ساکنہ دربگام پلوامہ نامی جنگجو ہلاک ہو گیا کو مسترد کر دیا ہے ، سی این آئی کو پولیس ترجمان نے پولیس نے وسطی ضلع بڈگام کے ہاپت نار علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں جاں بحق جنگجوئوں کی شناخت کر لی ہے،پولیس ترجمان کے مطابق تینوں جنگجوئوں کی شناخت سبزار احمد ولد علی محمد میر ساکنہ لاسی پورہ پلوامہ ، سعید ربانی ولد محمد حسین ساکنہ نازین پورہ شوپیاں اور توصیف احمد یتو ولد عبدالعزیز ساکنہ نو پورہ پائین پلوامہ کے بطور ہوئی ہے۔ مہلوک جنگجو ئوںکا کالعدم تنظیم البدر کے ساتھ وابستہ تھے اور وہ سیکورٹی فورسز پر حملوں، عام شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی کارروائیوں اور دیگر تخریبی سرگرمیوں میں بھی ملوث رہے ہیں۔ مارے گئے جنگجوکے خلاف کئی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے سلسلے میں پہلے ہی کئی ایف آئی آر درج ہیں۔ جھڑپ کی جگہ اسلحہ وگولہ بارود اور قابلِ اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔ مار ے گئے جنگجو کی دیگر تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہونے کی بھی جانچ پڑتال ہو رہی ہے۔قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد مہلوک شدت پسندوں کی نعشیں ورثا کے سپرد کی گئیں۔ عوام الناس سے ایک بار پھر التماس ہے کہ وہ جھڑپ کی جگہ جانے سے گریز کریں کیونکہ وہاں پر ممکنہ بارودی مواد موجود ہونے کے باعث خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔لوگوں سے گذارش کی جاتی ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ اس سلسلے میں تعاون کریں اور جب تک جھڑپ کی جگہ کو صاف کرکے محفوظ قرار نہ دیا جائے تب تک تصادم کی جگہ جانے سے اجتناب کیا جائے۔ادھر پولیس ترجمان کے مطابق مقامی روز ناموں میں ایک خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے چھپی خبر کہ بڈگام تصادم میں شاہد بابا ساکنہ دربگام پلوامہ نامی جنگجو ہلاک ہوا ہے من گھڑت اور حقیقت سے بالکل بعید ہے ،لہذا اس خبر کو سرے سے ہی مسترد کیا جاتا ہے۔ ذرائع ابلاغ سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس طرح کی خبریں تصدیق کرنے کے بعد ہی شائع کیاکریں یا پھر اُن خبروں کی مکمل جانکاری کیلئے متعلقہ اداروں سے رابط قائم کریں تاکہ صحیح خبریں عوام الناس تک پہنچ پائیں۔ یہ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے کہ حقائق کو سامنے لایا جائے نہ کہ افواہ بازی کو فرو غ مل سکے۔ لہذا (میڈیا اداروں )سے اپیل کی جاتی ہیں کہ وہ اس سلسلے میں بھر پور تعاون فراہم کریں۔

Comments are closed.