کنہیا کماراورعمرخالد اور سات کشمیری طلبہ سمیت 10 پرملک سے غداری کا الزام

جے این یومعاملہ: دہلی پولیس نے 1200 صفحات پرمشتمل چارج شیٹ داخل کی

سرینگر/14جنوری: ماہ فروری 2016میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی دہلی میں بھارت مخالف نعرہ باری کے معاملے میں دہلی پولیس نے سوموار کو جے این یو طلبہ یونین کے سابق صدرکنہیا کمار، عمرخالداورانربان بھٹاچاریہ اور سات کشمیری طلبہ سمیت 10 طلبا کے خلاف ملک سے غداری کے معاملے میں دہلی پولیس نے پٹیالہ ہاوس کورٹ میں میٹروپولیٹن مجسٹریٹ سْمیت آنند کی عدالت میں 1200 صفحات پرمشتمل چارج شیٹ داخل کی۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق ماہ فروری 2016میں محمد افضل گورو کی برسی کے موقعہ پر دہلی کے جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں طلبہ نے احتجاجی مظاہرے کئے جس دوران بھارت مخالف نعرہ بازی ہوئی، معاملے کے بعد پورے بھارت میں ہنگامہ کھڑا ہو گیا تھا جبکہ معاملے کی نسبت دہلی پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی تھی ۔ معلوم ہوا ہے کہ سوموار کو دہلی پولیس نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی دہلی میں بھارت مخالف نعرہ باری کے معاملے میں دہلی پولیس نے سوموار کو جے این یو طلبہ یونین کے سابق صدرکنہیا کمار، عمرخالداورانربان بھٹاچاریہ اور سات کشمیری طلبہ سمیت 10 طلبا کے خلاف ملک سے غداری کے معاملے میں دہلی پولیس نے پٹیالہ ہاوس کورٹ میں میٹروپولیٹن مجسٹریٹ سْمیت آنند کی عدالت میں 1200 صفحات پرمشتمل چارج شیٹ داخل کی ۔ اس چارج شیٹ میں کنہیا کمار، عمرخالد اورانربان بھٹاچاریہ کے علاوہ 7 کشمیریوں کوبھی ملزم بنایا گیا ہے۔ ان تمام کشمیری طلبا سے بھی پوچھ گچھ کی جاچکی ہے، لیکن انہیں بغیرگرفتاری کے چارج شیٹ کیا گیا ہے۔ ان کے خلاف چارج شیٹ میں 124 اے (ملک سے غداری) 323 ,465 ,471 ,143 ,149 ,147 اور120 بی جیسی دفعات لگائی گئی ہیں۔اس چارج شیٹ کے کالم 12 میں 36 ملزم ہیں، جن پرعدالت طے کرے گی کہ انہیں ملزم بنانا ہے یا نہیں۔ ان 36 کے خلاف پولیس کوراست ثبوت نہیں ملے ہیں۔ دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کے مطابق گواہوں کے بیانات کے بعد ملک سے غداری کا یہ معاملہ درج کیا گیا ہے۔ گواہوں کیمطابق کنہیا کمارنے بھی ملک مخالف نعرے لگائے تھے، وہیں عمرخالد کے خلاف دھوکہ دہی کا بھی معاملہ درج کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پارلیمنٹ پرحملے کے قصوروارافضل کو پھانسی دینے کے کی مخالفت میں سال 2016 میں جے این یوکیمپس میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔ جے این یوکے اس متنازعہ پروگرام سے لوگوں میں ناراضگی پھیلی تھی۔ الزام لگے تھے کہ پروگرام کے دوران مبینہ طورپرملک مخالف نعرے لگائے گئے تھے۔اس متعلق کنہیا کمار، عمرخالد اورانربان کویہ پروگرام منعقد کرنے کے الزام میں گرفتارکیا گیا تھا۔ ان تمام پرملک سے غداری کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Comments are closed.