سرینگر/14جنوری/: پاکستانی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت سمیت تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ دوستی چاہتا ہے اور اسکے لئے کرتار پور راہداری کھولنا ایک واضح مثال ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہمیںدنیا کو باور کرانا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان دنیا کی سب سے بڑی جنگ لڑرہا ہے ۔ اور پاکستانی فوج ہماری افواج دشمن کے آنکھ میں آنکھ ڈال کر ہر میدان میں مردانگی سے مقابلہ کرتی ہیں ،عوامی جذبے اور سیکیورٹی اداروں کی بہادری و قربانیوں کی بدولت یہ مٹی تا قیامت قائم و دائم رہے گی ، نئے پاکستان میں سب کو عزت ملے گی اور ہم کو تقسیم کرنے والوں کے عزائم انشاء اللہ خاک میں ملیں گے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق پاکستانی وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ آج ہمیں دنیا کو یہ باور کرانا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف دنیا کی سب سے بڑی جنگ پاکستان لڑ رہا ہے ، پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے ،ہماری افواج دشمن کے آنکھ میں آنکھ ڈال کر ہر میدان میں مردانگی سے مقابلہ کرتی ہیں ، عوامی جذبے اور سیکیورٹی اداروں کی بہادری و قربانیوں کی بدولت یہ مٹی تا قیامت قائم و دائم رہے گی ، نئے پاکستان میں سب کو عزت ملے گی اور ہم کو تقسیم کرنے والوں کے عزائم انشاء اللہ خاک میں ملیں گے۔پشاور میں فرنٹیئر کور کی 26 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا کہ پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے، آپ کا شمار ان خوش نصیبوں میں ہے جو ملک کے سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں، آج ہمیں دنیا کو یہ باور کرانا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف دنیا کی سب سے بڑی جنگ پاکستان لڑ رہا ہے، پاکستانی قوم نے لازاوال قربانیاں دی ہیں، میں ان ماؤں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنھوں نے وطن کی بقا کے لیے اپنے بیٹے قربان کیے۔شہریار آفریدی نے کہا کہ میں ان شہداؤں کو سلام پیش کرتا ہوں جنھوں نے ملک و قوم کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کیے، ہماری افواج دشمن کے آنکھ میں آنکھ ڈال کر ہر میدان میں مردانگی سے مقابلہ کرتی ہیں اور سب کچھ قربان کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی جذبے اور سیکیورٹی اداروں کی بہادری و قربانیوں کی بدولت یہ مٹی تا قیامت قائم و دائم رہے گی، ہر دور میں جب بھی اس قوم پر آزمائش کی گھڑی آئی فورسز نے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔پاکستانی وزیر داخلہ نے کہا کہ نئے پاکستان میں سب کو عزت ملے گی اور ہم کو تقسیم کرنے والوں کے عزائم انشاء اللہ خاک میں ملیں گے۔ انہوںنے کہاکہ ہم بھارت سمیت تمام پڑوسی ممالک سے دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں، انڈیا کے ساتھ کرتار پور بارڈر ایک اچھی مثال ہے اور واضح ثبوت ہے جبکہ افغانستان کے مہاجرین کے لیے ہم نے ہر قسم کی قربانی دی۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.