سرینگر//13جنوری/: نیشنل کانفرنس کے صدر دوبارہ اقتدار کی مسنند پر جلوہ افروز ہونے کا دن میں خواب دیکھنے کا عندیہ دیتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی ترجمان نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ دو برسوں سے علیحدگی پسندوں کے گیت گا کر خود کو بڑا امن کا علمبردار سمجھ رہا ہے ، ریاست جموں کشمیر کو موجودہ صورتحال تک لے جانے میں نیشنل کانفرنس کو بری الزمہ قرار نہیں دیا جاسکتا ہے۔ اے پی آئی کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور ریاستی ترجمان انیل گپتا نے نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے بیانات پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ دن میں اقتدار حاصل کرنے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ان کا یہ خواب ،خواب ہی رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے صدر خود کو امن کا بڑا علمبردار تصور کررہا ہے اور گذشتہ دو برسوں سے علیحدگی پسندوں کے رنگ میں رنگ بھر کر ریاست کے لوگوں کو گمراہ کرنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہا ہے۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر نے کہا کہ ریاست جموں کشمیر کو آگ وآہن میں تبدیل کرنے ، لوگوں کو خوف ودہشت میں مبتلا کرنے، سیاسی ،سماجی بے انصافی میں مبتلا کرنے کے لئے نیشنل کانفرنس برابر کی شریک ہے اور اپنی چالیس سالہ دور اقتدار میں اس پارٹی نے جو کارہائے نمایاں انجام دئے ہیں وہ کسی سے چھپے ہوئے نہیں ہے۔ فاروق عبداللہ امن کا مسیحا بننے کی ناکام کوشش کررہا ہے اور ریاست کے لوگوں کو وہ مزید فریب نہیں دے سکتا ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.