شوپیاں میں ایک خاتون کو فوجی گاڑی نے کچل کر زخمی کردیا

گریز بانڈی پورہ میں تیندوے کے حملے میں خاتون سمیت دو افراد زخمی

سرینگر/13جنوری /سی این آئی/ شوپیاں میں ایک خاتون کو میبنہ طور پر ایک فوجی گاڑی نے ٹکر مار کر زخمی کردیا ہے جس کو علاج و معالجہ کیلئے فوری طور پرہسپتال پہنچایا گیا ۔ادھر شمالی ضلع بانڈری پورہ کے گریز قصبہ میں ایک خاتون سمیت دو افراد پر تندے نے حملہ کرکے زخمی کردیا ہے ۔ دونوں زخمیوں کے حق میں ضلع انتظامیہ نے بیس بیس ہزار روپے ریلیف واگذار کئے ہیں۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں سوگان نامی گائوں میں ایک تیز رفتار فوجی گاڑی نے ایک مقامی خاتون شوکی جان کو زور دار ٹکر مارک کر شدید زخمی کردیا ہے ۔ زخمی خاتون کو فوری طورپر ضلع ہسپتال شوپیاں منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے ۔ادھرشمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ایک خاتون سمیت دو افراد پر تیندوے نے حملہ کرکے انہیں شدید زخمی کردیا ہے جن کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں ۔ سی این آئی کے مطابق گریزبانڈی پورہ کے کرگبل دیور نامی گائوں میں اتوار کے روز ایک تندوے نے سجاد احمد ولد عبدالجبار اور حنیفہ اہلیہ محمد رفیق ساکنان کرگی بل پر حملہ کرکے شدیدزخمی کردیا جن کو فوری طور پر گریز کے سب ضلع ہسپتال پہنچایاگیا جہاں ان کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔ اس دوران معلوم ہوا ہے کہ ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر شاہد اقبال چودھر ی نے دونوں زخمیوں کے حق میں 20بیس ہزار روپے ریلیف واگزار کئے ہیں ۔

Comments are closed.