موسم میں خوشگوار تبدیلی ،کشمیر شاہراہ پر ٹریفک بحال
چلہ کلان میں چمکتی دھوپ
سرینگر:١٣،جنوری ؍کے این این ؍ پیر پنچال کے آرپار ہوئی درمیانہ درجے سے لیکر بھاری برفباری کے بعد اتوار کو موسم میں خوشگوار تبدیلی دیکھنے کو ملکی ،جس دوران دن بھر کھلی دھوپ سے اہلیان کشمیر نے راحت کی سانس لی ۔ادھر کشمیر شاہراہ پر بھی ٹریفک بحال کردیا گیا ،تاہم درما ندہ گاڑیوں کو ہی اپنی منزل مقصود کی جانب جانے کی اجازت دی گئی ۔اس دوران محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ سات روز موسمی صورتحال خشک رہنے کا قومی امکان ہے ۔کشمیر نیوز نیٹ ورک کے مطابق اتوار صبح وادی کشمیر میں موسمی صورتحال میں خوشگوار تبدیلی دیکھنے کو ملی ۔اگر چہ یخ بستہ ہوائوں میں کوئی کمی نظر آئی ،تاہم دن بھر اتوار کو کھلی دھوپ کے نظارے اہلیان کشمیر کو دیکھنے کو ملے ۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اتوار بعد دوپہر سے مجموعی طور پر موسمی صورتحال بہتر ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ سات روز تک کشمیر وادی میں موسمی صورتحال خشک رہنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ریاست کے گرمائی دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 0.4ڈگری،مشہور معروف صحت افزاء مقام پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت منفی2.8 ڈگری ریکارڈ ۔گزشتہ رات سرینگر اور پہلگام میں بالترتیب کم سے کم درجہ حرارت 0.8ڈگری اور منفی0.9ڈگری درج کیا گیا تھا ۔مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں رات کا درجہ حرارت منفی9ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا ۔یہاں گزشتہ رات کا درجہ حرارت منفی2.4ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔ لداخ خطے لہیہ قصبہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.4ڈگری ،دراس میں یہ درجہ حرارت منفی9.7ڈگری درج کیا گیا۔خطہ لداخ کے لہیہ میں گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت منفی11.9ڈگری سیلشیس جبکہ کرگل اور دراس میں باالترتیب منفی16.8اورمنفی10.3ڈگری سیلشیس درج کیا گیا۔جموں میں کم سے کم درجہ حرارت7.3ڈگری ،کٹرا میں 4،بٹوت میں 2.5،بانہال میںمنفی 1.2اور بھدرواہ میں کم سے کم درجہ حرارت0.9ڈگری سیلشیس درج کیا گیا ۔دریں اثناء سرینگر ۔جموں شاہراہ پر ٹریفک کی روانی بحال کردی ۔حکام کے مطابق جواہر ٹنل کے آر پار بھاری برفباری اور پھسلن پیدا ہونے کے باعث ٹریفک کی آوا جاہی بند کردی گئی ،جسے موسم میں نمایاں بہتری آنے کے بعد دوبارہ ٹریفک کی روانی کیلئے کھول دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ اتوار کو شاہراہ پر درماندہ گاڑیوں کو ہی اپنی پانی منزل مقصود کی جانب جانے کی اجازت دی گئی ۔
Comments are closed.