راجوری میں پاکستان کی سنیپر فائرنگ ایک فوجی اہلکار زخمی ، رواں برس کے ابتدائی دو ہفتوں میں 10دنوں کو آر پار گولہ باری

سرینگر/13جنوری : راجوری میں پاکستان کی جانب سنیئررائفل کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا ہے ۔اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے دفاعی ذرائع نے بتا یا ہے کہ پاکستانی فوج نے اتوار کے روز بلا اشتعال فائرنگ کی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق راجوری کے کیری علاقہ میں اتوار کے روز پاکستانی فوج نے سنیپر فائر کرتے ہوئے ایک فوجی اہلکار کو نشانہ بناکرزخمی کرڈالا۔ اس حولے سے دفاعی ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے کیر حد متارکہ پر تعینات فوجی اہلکار کو اُس وقت نشانہ بنایاگیا جو وہ معمول کے مطابق اپنی ڈیوٹی پر تھا فوجی جوان کو فوری طور پر آرمی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں نوشہرہ سیکٹر میں ایک میجر سمیت تین فوجی اہلکار اُس وقت ہلاک ہوئے تھے جب معمول کی پیٹرولنگ کے دوران فوجی زیر زمین رکھی گئی ایک بارودی سرنگ کی زد میں آئے ۔ یاد رہے کہ ہندوستان اور پاکستانی افواج کے مابین رواں برس کے بارہ دنوں میں تقریبا 10روز گولہ باری جاری رہی جس کے نتیجے میں کئی انسانی جانوں کا زیاں ہوا ہے جبکہ آر پار گولہ باری کے نتیجے میں سرحدی علاقوں میں رہنے والے ہجرت کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں کیوں کہ رواں برس کے ابتداء سے ہی ہندوپاک سرحدی پر کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔

Comments are closed.