ویڈیو: یاری پورہ کولگام کے مضافات میں فوج اور جنگجوؤں کے مابین گھمسان کی جھڑپ البدر چیف سمیت دو جنگجوؤں جاں بحق
ایک فوجی اہلکار زخمی،فورسز اور مظاہرین کے مابین جھڑپوں میں 8 افراد زخمی،
شمالی کشمیر کے تارزو سوپور کا شبانہ محاصرہ
سرینگر12 جنوری/ سی این ایس/ / جنوبی ضلع کولگام کے قطق پورہ یاری پورہ میں فوج اور جنگجو ؤں کے درمیان جاری گھمسان کی جھڑ پ میں البدر چیف سمیت دو جنگجوؤں جانبحق،جبکہ گولیوں کے تبادلے میں ایک فوجی بھی زخمی ہوا،اس دوران فوج نے محصور جنگجوؤں کے خلاف ہیلی کاپٹر کا استعمال بھی عمل میں لایا،تاہم آخری اطلاع تک طرفین کے مابین گولیوں کا شدید تبادلہ جاری تھا۔ادھرخبر پھیلتے ہی جھڑ پ کے مقام پر نزدیکی بستیوں سے سینکڑوں لوگوں نے جمع ہوکر احتجاجی مظاہرے شروع کئے جس کے دوران محا صر ے پر محصور فورسز پر پتھرا ؤکیا گیا۔اس دوران شام دیر گئے فوج اور پولیس ٹاسک فورس نے شمالی کشمیر کے تارزو سوپور کو جنگجوؤں کے موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے پر محاصرے میں لیا ہے۔ سی این ایس کے مطابق فوج کی فسٹ آرآر، ایس اؤ جی اور سی آرپی ایف نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر قطق پورہ یاری پورہ کولگام نامی گاؤں کا محاصرہ کیا اور تلاشی کارروائی شروع کردی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ فورسز کو یہ اطلاع ملی تھی کہ علاقے میں جنگجو موجود ہیں ،جسکے بعد یہاں تلاشی کارروائی شروع کردی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تلاشی کارروائی کے دوران محاصرہ میں پھنسے مسلح جنگجوؤں نے تلاشی کارروائی پر مامور فورسز اہلکاروں پر فائرنگ کی ،جسکے ساتھ ہی طرفین کے مابین شدید گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔ فائرنگ سے آ س پاس کے علاقے دہل اٹھے۔قطع پورہ یاری پورہ کے ملحقہ علاقوں کو سیل کرکے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی تلقین کی۔ پولیس نے اس جھڑ پ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بستی چھپے بیٹھے جنگجوؤں نے خود کار ہتھیاروں سے فورسز پر فائرنگ کی جس کے جواب میں فورسز نے بھی مورچہ سنبھالتے ہوئے جوابی کارروائی کی اور اس طرح طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی جو تائی دم جاری ہے۔پولیس ذرائع کے مطانق اس جھڑپ میں البدر مجاہدین کے آپریشنل کمانڈر زینت الاسلام سمیت دو جنگجوں جانبحق ہوئے ہیں۔پولیس زرائع دوسرے مارے گئے جنگجو کی شناخت شبیر احمد ساکنہ چلی پورہ شوپیان لے بطور ظاہر کی ہے۔اس دوران علاقہ میں غیرمتوقع طور ہو ئی فائرنگ سے پو رے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا جس کے ساتھ ہی فورسز کی مزید کمک کے ساتھ ساتھ درجنوں بکتر بند گاڑیاں، سائرن بجاتی ہوئی جپسیاں اور موبائیل بنکرکے علاوہ کئی بم ڈسپوزل اسکارڈ طلب کئے گئے اور پورے علاقے کے ارد گرد ریزر وائر بچھائی گئی اور تمام راستے سیل کردیئے گئے۔عینی شاہدین کے مطابق بستی میں محصور جنگجوؤں اور فوج و ٹاسک فورس اہلکاروں کی طرف سے جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں دور دور تک گولیوں کی گن گرج اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی تھیں۔ عینی شاہدین کے مطابق فوج ، پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کی بھاری جمعیت نے آس پاس علاقوں کو بھی محاصرے میں لے کر چار دائروں والی سیکورٹی تعینات کی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ فوج وفورسز نے گاؤں کو مکمل طور پر سیل کردیا اور تمام داخلی وخارجی راستوں کو مسدود کردیا جبکہ طرفین کے مابین شدید گولیوں کا تبادلہ جاری ہے۔معلوم ہوا ہے کہ یاری پورہ کولگام کے علاوہ ضلع کے دیگر علاقوں میں نوجوانوں نے سڑکوں پر آکر اسلام و آزادی کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے فورسز پر پتھراو کیا۔ دفاعی ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جنگجوؤں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔سی این ایس نمایندے کے مطابق فوج نے جھڑپ میں محصور جنگجوؤں کے خلاف فوجی ہیلی کاپٹر کا استعمال بھی عمل میں لایا تاہم دفاعی ذرائع نے اسکی تصدیق نہیں کی ہے۔ادھر یاری پورہ کولگام جھڑپ میں معروف کمانڈر زینت الاسلام کے محصور ہونے کی خبر ملتے ہی پورے ضلع میں تناوی کیفیت دیکھنے کو مل رہی ہے۔سی این ایس نامہ نگار کے مطابق مذکورہ کمانڈر کے محصور ہونے کی۔خبر پورے ضلع کیں جنگل کے آگ کی طرف پھیل گئی جس دوران نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد گھروں سے باہر آئی اور انہوں نے کولگام کی طرف پیش قدمی کی،تاہم سرکاری فورسز نے کولگام کی طرف جانے والی تمام راستوں پر سخت ترین پہرے بٹھادئے کر ان کی کوشش کو ناکام بنایا ہے۔ادھر فوج اور پولیس ٹاسک فورس نے شام دیر گئے شمالی کشمیر کے تارزو سوپور کو محاصرے میں لیا،پولیس زرائع کے مطابق رات دیر گئے جنگجوؤں مخالف آپریشن جاری تھا تاہم آخری اطلاع ملنے تک فوج کو جنگجوؤں کے ساتھ کوئی آمنا سامنا نہیں ہوا تھا۔
Comments are closed.