اتوار کے روز سے موسم میں بہتری کاامکان ، اہلیان وادی کو شدت کی سردی سے بھی نجات ملنے کا امکان

سنیچر کو ہوئی تازہ برفباری کے نتیجے وادی کا بیرون دنیا سے زمینی و فضائی رابطہ منقطع
کرگل میں رواں برس کی سردترین رات ریکارڈ درجہ حرارت منفی 16.8ڈگری ریکارڈ

سرینگر/12جنوری/سی این آئی/ وادی میںسنیچروار کو تازہ برفباری کے نتیجے میں وادی کا بیرون ریاست سے زمینی اور فضائی رابطہ منقطع ہوگیا ۔جبکہ شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر قصبہ جات میں درمیانہ درجے کی برفباری ہوئی جس کے نتیجے میں سردی کی شدت میں اضافہ دیکھنے کو ملا ۔ ادھر محکمہ موسیمات نے بتایا ہے کہ اتوار کے روز سے موسم میں بہتری کا امکان ہے ۔ سرینگر جموں شاہراہ اور شوپیاں مغل روڑ پر تازہ برفباری کے نتیجے میں دونوں شاہرائیوں پر گذشتہ روز سے ٹریفک کی نقل حمل بند ہے جبکہ سنیچر کو ہوئی صبح سے تازہ برفباری کے نتیجے میں سرینگر بین الاقوامی ائر پورٹ سے کسی بھی جہاز کو پرواز بھرنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔کرگل میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 16.8ڈگری اور شہر سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت 0.8ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کرنٹ نیوزآف انڈیا کے مطابق وادی اور خطہ پیر پنچال کے آر پار سنیچر کوہوئی تازہ برفباری کے نتیجے میں وادی کا بیرون دنیا سے زمینی و فضائی رابطہ منقطع ہوا ہے ۔تازہ برفباری کے نتیجے میں سرینگر جموں شاہراہ پر پھسلن ہونے کے نتیجے میں شاہراہ پر دونوں جانب ٹریفک کی نقل وحمل پر عارضی روک لگائی گئی ہے ۔ شاہراہ پر دونوں جانب سینکڑوںمال برداراور مسافر گاڑیاںگذشتہ روزسے درماندہ ہیں ۔ ادھر شوپیاںمغل روڑ بھی ٹریفک کی آواجاہی کیلئے بند پڑا ہے ۔وادی میں موسم کی ابتر صورتحال کے پیش نظر سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڑے پر موجود ہوائی جہازوں کو سنیچر وار کو اُڑان بھرنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ خطہ پیر پنچال کے آر پار ہوئی تازہ برفباری کے نتیجے میں وادی میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا ہے اگرچہ رات کو سرینگر میں درجہ حرارت نقہ انجماد سے نیچے چلا نہیں گیا لیکن تازہ برفباری نے دن کی سردی میں اضافہ کردیا ہے۔ شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر میدانی اور بالائی علاقوں میں درمیانہ و بھاری برفباری ہوئی ہے۔ سرحدی ضلع کپوارہ کے پہاڑی علاقوںمیں سنیچر واری کو تازہ برفباری سے کپوارہ ضلع ہیڈکواٹر سے دیگر علاقوں کا رابطہ منقطع ہوا ہے ۔ ضلع انتظامیہ نے اگرچہ ضلعی ہیڈکواٹرسے برف ہٹانے کا کام فوری طور شروع کروایا تھا تاہم مژھل ، ٹنگڈار، اور دیگر پہاڑی علاقوں کا رابطہ کئی روز سے منقطع ہے ۔سی این آئی کے مطابق ادھر کنگن ، بانڈی پورہ اور بارہمولہ کے پہاڑی علاقوں میں بھاری برفباری کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ اتوار کے روز سے موسم میں بہتری کا امکان ہے اور اتوار شام کے بعد سرینگر سمیت دیگر قصبہ جات میں موسم بہتر ہونے کی وجہ سے سردی کی شدت میں بھی کمی واقع ہوسکتی ہے ۔ سرینگر میںرات کا کم سے کم درجہ حرارت 0.8ڈگری سیلشیس جبکہ پہلگام اور گلمرگ میںشبانہ درجہ حرارت کم سے کم باالترتیب منفی0.9اورمنفی2.4ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔ لداخ خطے کے لیہہ قصبہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی11.9ڈگری سیلشیس جبکہ کرگل اور دراس میں باالترتیب منفی16.8اورمنفی10.3ڈگری سیلشیس درج کیا گیا۔

Comments are closed.