پاکستان میں نجی ٹی وی چینلوں پر ہندوستانی نشریات پر پابندی عائد کی گئی / چیف جسٹس آف پاکستان

ہم ٹی وی چینلز کو ہندوستانی مواد دکھانے کی اجازت نہیں دیں گے

سرینگر/09جنوری: پاکستان کے چیف جسٹس نے پاکستانی نی ٹی وی چینلوں پر ہندوستانی فلمیں ، ڈرامے اور دیگر نشریات پر پابندی لگاتے ہوئے کہا ہے کہ تفریحی پروگرام ہونے کے باوجود ان پروگراموں سے ہماری تہذیب خراب ہورہی ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق پاکستانی سپریم کورٹ میں نجی ٹی وی چینلز پر غیر ملکی مواد دکھانے سے متعلق کیس کی سماعت کی سماعت کے دوران پیمرا کی جانب سے بتایاگیا ہے کہ عدالتی حکم پر غیر ملکی مواد دکھانے پر پابندی لگائی گئی ہے جبکہ پاکستانی چیف جسٹس نے کہا ہے کہ ہم ٹی وی چینلز کو ہندوستانی مواد دکھانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ بدھ کو چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ہائیکورٹ کے فیصلوں کیخلاف پیمرا کی اپیل پر سماعت کی۔سماعت کے دور ان پیمرا وکیل نے بتایا کہ عدالتی حکم پر غیر ملکی مواد دکھانے پر پابندی لگائی گئی، وکیل پیمرانے کہاکہ ہائیکورٹ نے حکم امتناع جاری کر رکھا ہے۔چیئر مین پیمرا نے کی جانب سے بتایاگیا کہ فلمیزیا چینل 65فیصد بعض اوقات 80 فیصد غیر ملکی مواد دکھاتا ہے۔چیف جسٹس نے کہاکہ ہم ٹی وی چینلز کو ہندوستانی مواد دکھانے کی اجازت نہیں دیں گے۔وکیل ظفر کلانوری نے کہاکہ فلمیزیا نیوز چینل نہیں تفریحی چینل ہے،یہ کوئی پروپیگنڈا نہیں کرتا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ ہماری تہذیب کو تو خراب کر رہا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پاکستانی نجی ٹیلی ویژنو ں پر ہندوستانی فلمیں، ڈرامے ، خبریںاور دیگر نشریات چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی انہوںنے کہا کہ جو بھی حکمنامے کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا جائے گا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کی تہذہب و تمدن ہندوستانی تہذیب سے مختلف ہے اور ہم اپنی تہذہب کر خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔

Comments are closed.