سرینگر میں شبابہ درجہ حرارت منفی 3ڈگری ریکارڈ ،آئندہ کچھ دنوں تک موسم خشک رہنے کا امکان/محکمہ موسمیات

چلہ کالان کے تیور انتہائی سخت ، ریاست کے تینوں خطے شدید سردی کی لپیٹ میں

سرینگر/09جنوری: گزشتہ دنوں ہوئی تازہ برفباری کے باوجود بادشاہ چلہ کالان کے سخت تیور سے ریاست کے تینوں خطوں میں شدید سردی کی لہر جاری ہے ۔ادھر ایک مرتبہ پھر گزشتہ رات سرینگر میں بھی سرد ترین رہی جس دورا ن شبانہ درجہ حرارات منفی3ڈگری سلشس ریکارڈ کیا گیا ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے اگلے 24گھنٹوں کے دوران موسم میں کوئی تبدیلی نہ آنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق چلہ کلان کی سردی کی شدید لہر نے پوری وادی کے ساتھ ساتھ خطہ لداخ اور جموں کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے اور یخ بستہ ہوائوں کی وجہ سے شدید سردی کی لہر جاری ہے ۔ محکمہ موسمیات کے حکام نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ شب سرینگر شہر میں درجہ حرارات منفی 3 ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا ۔ جبکہ موسمیاتی ماہرین کے مطابق سیاحتی مقام گلمرگ میں منفی 2.2ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ کے مطابق درجہ حرارت میں کمی ہونے کے ساتھ ہی پوری وادی سخت ترین سردی کے لپیٹ میں آچکی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وادی کے ساتھ ساتھ لداخ خطہ بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے ۔ ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ شب کرگل میں درجہ حرارت منفی 15.5ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق جموں خطہ میں بھی درجہ حرارت میں کافی گرائوٹ آئی ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں موسم میں کوئی تبدیلی نہ آنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے اگلے 24گھنٹوں میں موسم خشک رہنے کی پیشن گوئی ہے ۔ ادھر شہر سرینگر سمیت وادی بھر میں سخت ترین ٹھنڈ جاری رہی اور دن کے وقت بھی لوگوں کو آنے جانے میں سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ رات کے وقت سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کے بعد لوگ اضافی بسترے ، کمبل ، گرم ملبوسات اور روم ہیٹر و واٹر بوتل جیسی چیزیں خریدنے پر مجبور ہورہے ہیں اور متعلقہ دکاندار لوگوں کی مجبوری یا ضرورت کا خوب فائدہ اٹھارہے ہیں اور انہوں نے یکایک ان سبھی چیزوں کی قیمتوں میں من مانے طور اضافہ کر دیا ہے ۔

Comments are closed.