26جنوری سے قبل سرینگر اور دیگر قصہ جات میں حفاظت کے سخت انتظامات
سرینگر کے تمام داخلے راستوں پر شبانہ ناکے ،چھوٹی بڑی گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی
سرینگر/08جنوری/سی این آئی/ 26جنوری کے 18دن قبل ہی شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر حساس قصبہ جات میں سکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔ جبکہ سرینگر کی طرف آنے والے تمام راستوں پر شبانہ ناکے بٹھائے گئے ہیں اور سرینگر کی طرف ہر چھوٹی بڑی گاڑی کو باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہے جبکہ گاڑیوں میں سوار افراد سے سخت پو چھ تاچھ کی جارہی ہے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق 26جنوری کو اگرچہ ابھی قریب18دن کا عرصہ ہے تاہم 26جنوری کی تقریبات کو احسن اور پُرامن طریقے سے منعقد کرنے کے حوالئے سے 18دن پہلے شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر حساس قصبہ جات میں حفاظت کے سخت انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ شہر سرینگر کی طرف آنے والے تمام سڑکوں پر شبانہ ناکے بٹھائے گئے ہیں ۔ اور چوراہوں پر فورسز کے موبائل بنکر اور بکھتر بند گاڑیوں کے ساتھ ساتھ اضافی نفری تعینات کی جارہی ہے ۔ اس دوران ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تشدد کی کارروائیوں میں گزشتہ برس اضافہ ہونے کے پیش نظر 26جنوری کے حوالے سے انتظامیہ اور دیگر فورسز ایجنسیاں مزید متحرک ہوگئی ہیں ۔اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ 26جنوری کے موقعے پر عسکری جماعتوں کی جانب سے عسکری کارروائی عمل میں لاسکتے ہیں۔سرینگر سمیت وادی کے دیگر تمام ضلع ہیڈکوارٹروں پر آنے والے دنوں میں پولیس ، سی آر پی ایف ، آئی ٹی بی پی اور ایس ایس بی کی مزید نفری کو تعینات کیا جائے گا۔ذرائع سے معلوام ہوا ہے کہ سرینگر کے داخلی راستوں پر جہاں جہاں فورسز اور پولیس کے ناکے بٹھائے گئے ہیں عارضی چیک پوسٹ قائم کئے جاچکے ہیں جہا ں پر تمام چھوٹی بڑی گاڑیوں کو روک کر ان کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہے اس کے ساتھ ساتھ گاڑیوں میں سفر کرنے والے ڈرائیوروں اور دیگر افراد کے شناختی کارڈ چیک کرکے ان کے سامان کی تلاشی لینے کے علاوہ ان سے سخت پوچھتاچھ کی جارہی ہے ۔ خاص کر جنوبی کشمیر سے سرینگر داخل ہونے والی گاڑیو ں میں سفر کرنے والوں سے مختلف قسم کے سوالات بھی پوچھے جاتے ہیں ۔ واضح رہے کہ26جنوری کی تقریبات کے حوالے سے گذشتہ تیس برسوں سے سرینگر اور دیگر قصبہ جات میں حفاظت کے سخت اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں اور تقریب سے ایک ہفتہ قبل سرینگر میں فورسز کی اضافی نفری کو تعینات کیا جاتا ہے تاہم اس بار وادی میں تشدد آمیز واقعا ت میںاضافہ کے پیش نظر18دن قبل تقریبات کے حوالے سے سخت حفاظت کے انتظامات کئے جارہے ہیں ۔
Comments are closed.