سکھ نوجوان پر نزدیک سے گولیاں چلاکر اسکو ابدی نیند سلا دیا
سرینگر/04جنوری/سی این آئی / جنوبی قصبہ ترال کے خاسی پورہ علاقے میں جمعہ کو اس وقت کہرام مچ گیا جب نا معلوم بندوق برداروں نے سر پنچ کے بھائی پر نزدیک دے گولیاں چلا کر اس کو ابدی نیند سلا دیا۔معلوم ہوا ہے کہ واقعہ کے فورا بعد فوج و فورسز کی بھاری تعداد علاقے میں پہنچ گئی جنہوں نے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی تاہم آخری اطلاعات تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گی ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں ترال سے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ قصبہ کے خاسی پورہ علاقے میں جمعہ کی صبح اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب نا معلوم مسلح افراد نے علاقے میں نمودار ہوکر سمرنجیت سنگھ ولد نانک سنگھ پر نزدیک سے گولیاں چلائی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا ۔ بتایاجاتا ہے کہ اگرچہ مذکورہ نوجوان کو علاج ومعالجہ کیلئے سب ضلع اسپتال ترال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی حالت نازک دیکھ کر انہیں مزید علاج کیلئے سرینگر ریفر کیا ۔ جہاں ڈاکٹرو ں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ واقعہ کے فورا ً بعد فوج و فورسز اور پولیس کے اعلیی افسران جائے وارات پر پہنچ گئے جنہوں نے حالات کا جائیزہ لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی تاہم آخری اطلاعات ملنے تک کسی کی بھی گرفتاری عممل میں نہیں لائی گئی ۔ اسی دوران جونہی سمرنجیت سنگھ کی نعش آبائی علاقے میں پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا جبجکہ خواتین سینہ کوبی کرتی ہوئی نظر آئی ۔ادھر پولیس نے واقعہ کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔
Comments are closed.