نئی دہلی، 4 جنوری :سپریم کورٹ میں رام جنم بھومی- بابری مسجد تنازعہ میں دائر درخواستوں پر سماعت اب دس جنوری کو ہوگی اور یہ سماعت تین ججوں کی نئی ڈویژن بنچ کرے گی۔
چیف جسٹس رنجن گوگوئی اور جسٹس سنجے کشن کول کی بنچ نے آج اس معاملہ میں سماعت کرتے ہوئے محض پانچ سیکنڈ میں یہ کہا کہ معاملے کی آئندہ سماعت 10 جنوری کو ہوگی۔ عدالت کی کارروائی محض ایک منٹ تک ہی چلی اور اس دوران دونوں فریقوں کی طرف سے کوئی بھی بحث نہیں ہوئی۔ابھی تک یہ طے نہیں ہے کہ نئی ڈویژن بنچ میں کون سے جج ہوں گے اور نئی ڈویژن بنچ یہ بھی طے کرے گی کہ معاملہ کی سماعت روزانہ کی جائے گی یا نہیں۔
خیال رہے کہ ملک کی کئی هندو تنظیموں نے رام مندر کی تعمیر کے لئے مرکزی حکومت پر دباؤ بنا رکھا ہے اور یہ بھی کہہ دیا ہے کہ رام مندر بنانے کے لئے مرکزی حکومت کو آرڈیننس کے ذریعے اس کا حل نکالنا چاہئے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.