سرجیکل اسٹرائیکس کے بھارتی دعوئے بے بنیاد،ایسا کبھی نہیں ہوا : ڈاکٹر فیصل

بھارتی ڈرونزکی پاکستانی حدود کی خلاف ورزی قابل مذمت،پاکستانی فورسز متحرک اور ہوشیار

سرینگر/03جنوری : سرجیکل اسٹرائیکس کے بھارتی دعویٰ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے پاکستان نے واضح کیا ہے کہ ایسا کبھی نہیں ہوئیں۔ بھارتی ڈرونزکی پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان نے کہا کہ پاکستانی فورسز متحرک اور ہوشیار ہیں، پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑجواب دے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران پاکستان کے دفتر خارجہ ترجمان ڈاکٹر فیصل نے سرجیکل اسٹرائیکس کے بھارتی دعویٰ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایسا کبھی نہیں ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ڈرونزکی پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان نے کہا کہ پاکستانی فورسز متحرک اور ہوشیار ہیں، پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑجواب دے ۔ ڈاکٹر فیصل نے واضح کیا ہے کہ بھارت کے ساتھ تمام مسائل پر مذاکرات کی بات کرتا ہے ، ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزی پر قائم مقام بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے احتجاج کیا گیا ہے جبکہ بھارت اقوام متحدہ کے مبصر مشن کو لائن آف کنٹرول کے علاقوں میں جانے کی اجازت دے۔ ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان اسرائیل کوتسلیم نہیں کرتا اوراسرائیلی شہریوں کو پاکستان آمد کی مشروط اجازت دینے سے متعلق لسٹ کے بارے میں وزارت داخلہ جوابدہ ہ ہے۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ کلبھوشن کا مقدمہ اس وقت عدالت میں ہے، اس حوالے سے خبریں حقائق کے برعکس ہیں، ہم عدلیہ کے احترام میں اس پر تبصرہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ڈرونزکی پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستانی فورسز متحرک اور ہوشیار ہیں، پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑجواب دے گا، فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر دونوں ڈرونزمار گرائے گئے ہیں۔

Comments are closed.