ویڈیو: محبوبہ مفتی نو ئے کی دہا ئی کے نقش وقدم پر، شوپیان میں جاں بحق جنگجوؤں کے گھرجا کر ان کے اہلخا نہ کے ساتھ تعزیت کیا
سرینگر 3جنوری: نوے کی دہا ئی کی اپنی روایت دہراتے اور بھا جپا سے اتحاد کر نے کے بعد اپنی کھوئی عوامی ساخت واپس لانے کی ایک کڑ ی کے تحت سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی پتی پورہ پلوامہ کے بعدجمعرات کو جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں جاں بحق جنگجوؤں کے گھر جاکر ان کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔سی این ایس کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے سا ل 1996 سے 2000 تک تشدد کے مختلف واقعات میں مارے گئے افراد کے ساتھ تعزیت پرسی کیلئے کافی شہر ت کما لی تھی جو سا ل2002 میں پی ڈی پی کیلئے جیت کا سبب بنا۔ چنانچہ اس پارٹی نے 2104 کے انتخابات میں بھا جپا کے ساتھ اتحاد کیاتھا۔ اپنے والد کے انتقال کے بعد وہ بھا جپا کی حمایت سے وزیر اعلی بنیں اور گذشتہ سال بی جی پی کی طرف اپنا اتحاد واپس لینے کے بعد محبوبہ مفتی کو ہرطرف تنقید کا نشا نہ بنا یا جارہا تھا اور اب محبوبہ مفتی اس روایت کو دہرا رہی ہیں تاکہ لوگوں کو اس پر اعتماد بحال ہوسکے۔ اتوار کو محبوبہ پلوامہ کے پتی پورہ نامی گاؤں میں ایک جنگجو کے گھر گئی تھی جس کے بعد آ ج وہ شوپیان کے صفنگری گاؤں میں جاں بحق جنگجو ،ادریس سلطان کے گھر پہنچ گئیں اور افراد خانہ کے ساتھ ملاقات کی۔ اس دوران محبوبہ نے نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو جنگجوؤں کے گھروالوں کو ہراساں نہیں کرنا چاہئے۔محبوبہ نے کہامجھے معلوم ہے کہ ہماری پولیس جنگجوؤں کے گھروالوں کو ہراساں نہیں کرنا چاہتے ہیں لیکن کہیں سے اْنہیں ایسا کرنے کے احکامات مل رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جنگجوؤں اور فورسز کے درمیان لڑائی میں جنگجوؤں کے گھروالوں کو شامل نہیں کیا جانا چاہئے۔
Comments are closed.