محکمہ بجلی میں پی ڈی ایل/ ٹی ڈی ایل، کیجول اور ڈیلی ویجروں کی تعیناتی

سرکار نے حقائق جاننے کیلئے کمیٹی تشکیل دی

جموں: سرکار نے محکمہ بجلی میں پی ڈی ایل/ ٹی ڈی ایل، کیجول اور ڈیلی ویجرعملے کی تعیناتی کی اصل تعداد جاننے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو حقائق کا پتہ چلائے گی۔
جی اے ڈی کی طرف سے جاری ایک حکم نامے کے مطابق انتظامی سیکرٹری پلاننگ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ محکمہ بجلی، صحت عامہ اور آبپاشی و فلڈ کنٹرول محکمہ کے انتظامی سیکرٹری اور محکمہ خزانہ کے ڈائریکٹر کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔
کمیٹی محکمہ بجلی میں ایسے عملے کی تعیناتی، انہیں فراہم کی جارہی اُجرتوں اور دیگر حقائق کی چھان بین کرے گی جبکہ کشمیر اور جموں ڈویثرنوں میں محکمہ خزانہ کی طرف سے تشکیل دی گئی دو ٹیموں کے ڈاٹے کو بھی مذکورہ کمیٹی آڈٹ کرے گی۔
کمیٹی15 مارچ2019 تک اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

Comments are closed.