جموں: چیف الیکٹورل آفیسر جے اینڈ کے کے دفتر نے یہ بات واضح کردی ہے کہ ریاست میں مخصوص حلقوں کی گردش سی ای اوکے حد اختیار میں نہیں ہے۔
ہندی روزنامہ ’’ امر اُجالا ‘‘ میں اس حوالے سے آج چھپی یہ خبر کے ردعمل میں ڈپٹی چیف الیکٹورل آفیسر انیل سگوترہ نے کہا کہ سی ای او نے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنروں کے دفاتر سے نہ کوئی رِپورٹ طلب کی ہے اور نہ ہی یہ معاملہ سی ای او کے حد اختیار میں آتا ہے۔
انہوں نے اخبار کے مدیر سے کہا ہے کہ وہ حقائق پر مبنی خبر کو منظر عام پر لائیں۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.