جوائنٹ ڈائریکٹر محکمہ ہینڈلوم حرکت قلب بند ہونے سے فوت ، آبائی علاقے میں کہرام

جموں و کشمیر انتظامی سروس کے سینئر افسر رومین شیخ کا جمعرات کی صبح جموں کے علاقے بٹھنڈی میں واقع اپنی رہائش گاہ پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔

مرحوم رومین شیخ 2004 بیچ کے جے کے اے ایس افسر تھے اور ضلع پونچھ کے سرنکورٹ کے گاو¿ں سالیاں کے رہائشی تھے۔ وہ اپنی وفات کے وقت کشمیر ڈویڑن کے محکمہ ہینڈلوم میں جوائنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات تھے۔

ذرائع کے مطابق رومین شیخ کو اپنی رہائش گاہ پر اچانک دل کا دورہ پڑا جس کے نتیجے میں ان کا انتقال ہوگیا۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ضروری قانونی کارروائی مکمل کی۔

خاندانی ذرائع نے بتایا کہ مرحوم کی نمازِ جنازہ آج شام 6 بجے بٹھنڈی، جموں میں ادا کی جائے گی، جس کے بعد انہیں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

سینئر افسر کی اچانک وفات کی خبر سے جموں و کشمیر کے انتظامی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سرکاری افسران، ساتھی ملازمین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

Comments are closed.