کپواڑہ 26 دسمبر/ کپواڑہ کے ٹاؤن ہال میں جموں و کشمیر سیو یوتھ سیو فیوچر کی جانب سے’ ساموک’ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں امن و سلامتی اور ترکی پر بات کی گئی جس میں کشمیر کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے معروف افراد نے شرکت کی۔ کانفرنس کی افتتاح قرآن کریم کی تلاوتِ کلام سے کی گئی۔ کانفرنس میں کشمیر کے معروف سماجی کارکن سید اعجاز کاشانی نے خطاب میں کہا کہ موجودہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ ہم پیغمبر رحمت ﷺ کی انقلاب ساز زندگی اور اسوۂ حسنہ کو اپنی عملی زندگی میں شامل کرکے خود کو درپیش مشکلات اور مصائب سے نکال سکتیں ہیں۔ سید اعجاز کاشانی نے نے کہا کہ موجودہ دور میں جبکہ مسلم امہ خارجی اور داخلی سطح پر ان گنت مسائل اور مشکلات سے دوچار ہے اور اسلام کے آفاقی نظام حیات کو دنیا کے سامنے غلط رنگ میں پیش کرنے کی استعماری سازشیں پوری شدت سے جاری ہیں ایسے میں سیرت نبوی (ص) کو زندگی کے ہر شعبے میں رہنما بنا کر ہی ملت کی شیرازہ بندی کا کٹھن مرحلہ طے کیا جاسکتا ہے اور ملت اسلامیہ موجودہ سماجی برائیوں کے بحران پر قابو پاسکتی ہے۔ سید اعجاز کاشانی نے مزید کہا کہ ریاست جموں و کشمیر میں تب تک امن کی فضائی قائم نہیں ہوسکتی جب تک نہ لوگ خصوصاً نوجوان دین اسلام کی راہ پر چلے اور معاشرے میں سماجی بدعات کو اپنے معاشرے سے باہر نکال دیں۔کانفرنس میں کشمیر کے معروف سماجی شخصیت انعام نبی ، معروف صحافی و قلمکار نسار شاہین ، سول سوسائٹی کارکنان اور سیو یوتھ سیو فیوچر کے اعلی سربراہ جس میں وجاہت فاروق بٹ، شیخ محمد اقبال، قیصر احمد گنائی اور ساجد یوسف بھی موجود تھے۔ کانفرنس کے اختتام پر سید اعجاز کاشانی کو ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.