ہمہامہ میں پولیس آفیسر کو پْر اسرار طور مْردہ پایا گیا، پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی

سرینگر؍26 دسمبر: ہمہامہ سرینگر میں ایک پولیس آفیسر کو پُر اسرار طور پر کمرے میں مردہ پایا گیا۔ پولیس ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ ضلع بڈگام کے ہمہامہ علاقے میں بدھ کو ایک پولیس آفیسر کو پْر اسرار طور مْردہ پایا گیا۔سب انسپکٹر عبد الحمید ولد غلام الدین، کو میرانی ریزارٹس کے کمرہ نمبر22میں پْر اسرار حالت میں مْردہ پایا گیا۔ مطابق عبد الحمید کے گھروالوں کو جب اْس کے ساتھ فون پر رابطہ نہیں ہوا تو اْنہوں نے اْس کو ڈھونڈنا شروع کیا جس کے دوران اْسے اپنی سرکاری رہائش گاہ کے اندر مْردہ پایا گیا۔ضلع بارہمولہ کے ترکانجن نامی گاؤں کا رہنے والا سب انسپکٹر عبد الحمید سرینگر انٹر نیشنل ائر پورٹ پر تعینات تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

Comments are closed.