سرینگر / 15دسمبر: پلوامہ ہلاکتوں کے خلاف طلباء بڑے پیمانے پر سڑکوں پر نکل آئے، جس کے دوران پر تشدد تصادم آرائیاں ہوئیں۔کشمیر یونیورسٹی ، ڈگر ی کالیج سوپور اور امر سنگھ کالیج میں فورسز کے ہاتھوں سات شہری اور تین جنگجو ہلاکتوں کیخلاف احتجاج اور جھڑ پیں ہوئیں ۔سی این ایس کے مطابق پلوامہ کے کھارہ پورہ ، سرنو نامی گاؤں میں فورسز کے ساتھ ایک مسلح معرکہ آرائی کے دوران جاں بحق ہوگئے مسلح معرکہ آرائی کے بیچ فورسز اور مظاہرین کے درمیان ہوئی جھڑپوں کے دوران سات نہتے شہری بھی فورسز کے ہاتھوں جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔کشمیر یونیورسٹی کے طالب علموں نے ان ہلاکتوں کیخلاف زور دار احتجاجی مظاہرہ کیا۔طالب علم آزادی کے حق میں نعرے بلند کررہے تھے۔ ڈگری کالیج سوپور کے طالب علم پلوامہ ہلاکتوں کیخلاف احتجاج کرنے کیلئے سڑکوں پر نکل آئے جس کے دوران یہاں جھڑ پوں کی اطلاع ہے۔۔ اس صورتحال کی وجہ سے ہر طرف افراتفری کا ماحول پیدا ہوا،دکان مالکان نے دکانوں کے شٹر گرائے اور محفوظ مقامات کی طرف بھاگ گئے، کچھ ہی پل میں سڑکوں پر ٹرانسپورٹ غائب ہوا ۔ سرینگر کے امر سنگھ کالیج سے بھی طلبا نے کلاسوں کا بائیکاٹ کیا اور انہوں نے پلوامہ ہلاکتوں کے خلاف زوردار مظا ہرے کئے ۔طلباکے ہاتھوں میں پلے کارڑ تھے۔ پتھرا ؤ کے جوب میں پولیس نے منتشر کرنے کے لیے ان پر چند ایک ٹیر گیس کے گولے داغے، جس کے باعث علاقہ میں حالات کشید ہ بنے۔جس کے بعد طلاب اورپولیس وفورسز کے بیچ زبردست جھڑپیں ہوئیں ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.