دوران شب علاقہ ماتم کدے میں تبدیل ریاستی گورنر نے کیا دکھ کااظہار
سرینگر/14دسمبر : صوبہ جموں کے ریاسی ضلع میں جمعرات کی شب سڑک کے ایک دلخراش حادثے میں دو بچوں سمیت 7افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ حادثے میں مزید تین افراد زخمی ہوئے جن کو فوری طور پر جے ایم سی منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ حادثے کے فورا بعد ضلع افسران اور پولیس نے فوری بچائو کارروائیاں شروع کی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق گذشتہ رات ضلع ریاسی میں پیش آئے ایک دلدوز سڑک حادثے میں دو کمسن بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔جمعہ کو حکام نے کہا کہ ایک کار ،جو حد سے زیادہ سواریاں لیکر جا رہی تھی، ضلع ریاسی کے دمسگلی ، بھوماگ نامی مقام پر سڑک سے لڑھک کر ایک گہری کھائی میں جاگری جس سے اس میں سوار 7مسافر موقع پر ہی جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔حکام نے کہا کہ مرنے والوں میں دو کمسن بچے بھی شامل ہیں۔حکام کے مطابق یہ گاڑی ایک بارات کا حصہ تھی جو سوجندر سے چوراکوٹ جارہی تھی جب اْسے حادثہ پیش آیا۔اس حادثے میں زخمی ہوئے افراد کو جموں میڈیکل کالیج اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔حادثے کے فورا بعد ضلع افسران اور پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر بچائو کارروائیاں شروع کی جبکہ مقامی لوگوںنے بھی زخمیو ں اور فوت شدہ افراد کو اُٹھانے میں پولیس کی معاونت کی ۔ اس دوران سڑک حادثے میں انسانی جانوں کے زیاں پر ریاستی گورنر ستیہ پال ملک نے سخت دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے سوگوار کنبوں کے ساتھ یکجہتی کااظہار کیا ۔ ادھر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے ریاسی کے سجندر گاؤں ( نمائش گلی ) میں ایک المناک ، دلخراش اور دلدوز سڑک حادثہ میں 7 قیمتی جانوں بشمول 3 معصوم بچوں کی جاں بحق ہونے پرگہرے صدمے اور رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہوئے جملہ سوگواراں اہل خانہ کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اللہ سے دعا مانگی کہ وہ ان کے روحوںکو سکون بخشے اور ان کے پرئیوار کو سبب عطاکرے کیونکہ صبر کے بغیر کوئی چارہ نہیں ۔سی این آئی کے مطابق لیڈران نے اس بات پر بھی افسوس اور تشویش کا اظہار کیاکہ پے در پے قیمتی جانوںکی تلافی جاری رہنے سے عوام میں تشویش اور حکومت کو چاہئے کہ وہ قیمتی جانوںکی تلافی کی نوبت نہ آنے دے صدر صوبہ جموں شری دیویندر سنگھ رینہ ، جگ جیون لال ،نائب صدر جموں ایڈوکیٹ رتن لال گپتا ، سینئر لیڈر سابق وزیر ایس ایس صلاتھیہ ،صوبائی صدر یوتھ اعجاز احمد جان نے بھی تعزیت کیا اور حکومت سے اپیل کی کہ وہ مرحومین کے پسماندگان کے حق میں معقول امداد فراہم کریں۔
Comments are closed.