سرینگر / 14دسمبر : دائیں بازو کی تنظیم بجرنگ دل نے جمعہ کو جموں میں پی ڈی پی کے ایم ایل سی فردوس ٹاک پر حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم اسکی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں نے اْنہیں بچا لیا۔ اس دوران پارٹی صدر محبوبہ مفتی نے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذ مت کی ہے۔ سی این ایس کے مطابق بجرنگ دل کے کئی کارکنوں نے نعرے بازی کرتے ہوئے اْس وقت ٹاک پر حملہ کرنے کی کوشش جب وہ جموں پریس کلب کی طرف جارہے تھے جہاں اْنہیں ایک پریس کانفرنس کا پروگرام تھا۔تاہم ٹاک کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں نے اْنہیں بحفاظت پریس کلب کے اندر پہنچایا۔ اس واقعہ کے بعد پریس کلب میں افرا تفر ی پھیل گئی تاہم بعد میں حالات نارمل ہوئے۔بجبرنگ دل سے وابستہ مظاہرین کا الزام تھا کہ ٹاک نے مبینہ طورکوئی جموں مخالف بیان دیا ہے۔ اس حملہ کے با رے میں جب سی این ایس نے رابط قا ئم کرنے کی کوشش کی تاہم ان سے رابط نہیں ہو سکا۔۔ اس دوران پارٹی صدر محبوبہ مفتی نے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذ مت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بز دالانہ کوشش ہے جس کی جتنی مذ مت کی جائے وہ کم ہے۔ محبوبہ مفتی نے اس ضمن میں گورنر سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملہ کا سنجیدہ نوٹ لیں۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.