لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی خلاف ورزیوں سے جنگ جیسی صورتحال برقرار
سرینگر/14دسمبر: لائن آف کنٹرول پر جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات پونچھ سیکٹرمیں بی ایس ایف اور پاکستانی رینجرس کے درمیان ایک بار پھر شدید گولہ باری اور ماٹر شلنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک رہائش پذیر لوگوں میں سخت خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ طرفین کے مابین ماٹر شلنگ کی بارش ہوئی جس کے نتیجے میںکئی دھانچوں کو نقصان پہنچ گیا ہے ۔ سی این آئی کو دفاعی ذرائع سے موصو لہ اطلاعات کے مطابق بین الاقوامی سرحد پر دو طرفہ فائرنگ کا سلسلہ جاری رہنے کی وجہ سے جنگ جیسی صورتحال بدستور بنی ہوئی ہے اور طرفین کے درمیان خوفناک گولی باری کا سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا جس کے دوران دونوں ملکوں کی سرحدی حفاظتی افواج نے ایک دوسرے پر خودکار ہتھیاروںسے فائرنگ کی جبکہ اس بیچ اعصاب شکن دھماکوں کے نتیجے میں سرحدی علاقے لرز اٹھے ۔دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی رینجرس نے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر کسی اشتعال کے راجوری سیکٹر کی بھمبر گلی اور پونچھ کے بالاکوٹ علاقے میں ہند پاک بین الاقوامی سرحد پر بیک وقت بی ایس ایف کی درجنوںاگلی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے شدید گولی باری کی جس کا بی ایس ایف کی طرف سے زوردار جواب دیا گیا۔ذرائع کے مطابق سرحد پار سے درمیان واقع متعدد بستیوں پر بھی گولی باری کی گئی اور اور یہ سلسلہ وقفے وقفے جاری رہا۔بی ایس ایف نے پاکستانی رینجرس پر سرحدوں کے نزدیک کئی رہائشی علاقوں پر بھی بلا اشتعال گولی باری کا الزام عائد کیااور کہا کہ گولی باری کے دوران خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کے ساتھ ساتھ مارٹر گولے بھی داغے گئے اور متعدد گولے سرحد کے نزدیک کئی رہائشی بستیوں میں گر کر پھٹ گئے۔دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی رینجرس نے بی ایس ایف کی اگلی چوکیوں اور بستیوں کو نشانہ بنانے کیلئے82ایم ایم اور51ایم ایم مارٹر گولے بھی داغے ۔ لائن آف کنٹرول پر دونوں اطراف سے فائرنگ کے نتیجے میں سرحدوں کے آس پاس رہائش پذیر لوگوں میں سخت تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے جبکہ گزشتہ ایک ہفتے سے جا ری فارئرنگ کے نتیجے میں لوگ اب نقل مکانی کرنے کی سوچ رہے ہیں ۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے نتیجے میں چار فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے ۔
Comments are closed.