انتخابی فہرستوں میںاہل شہریوں کا اندراج،چنائو آفیسر سرینگر نے سیاسی جماعتوں سے تعائون طلب کیا
سرینگر: ضلع چنائو آفیسر سرینگر ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ نے ضلع میں چنائو فہرستوں میںاہل شہریوں کے اندراج کے لئے تمام متعلقین اورسیاسی جماعتوں سے تعائون طلب کیا ہے۔ڈی ای او نے ان باتوں کا اظہار آج سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران کیا۔میٹنگ کے انعقاد کا مقصد فوری طور بوتھ لیول ایجنٹوں کی نامزدگی کرنا تھا۔تاکہ چنائو فہرستوں میں کسی امکانی چوک کی درستی عمل میںلائی جاسکے۔
میٹنگ میںبتایا گیا کہ 16دسمبر کوضلع کے تمام 857پولنگ اسٹیشنوں میںسپیشل کیمپوں کا انعقاد کیا جائے گا۔جس دوران بی ایل اووز چنائو فہرست پڑھیں گے اور کیمپ میں بی ایل ایز اعتراضات اُٹھاسکتے ہیں۔ چنائو آفیسر نے سیاسی جماعتوں کے نمائندوں اور اُن کے بی ایل ایز پر متعلقہ بی ایل اووز کے ساتھ قریبی بال میل پر زوردیا تاکہ چنائو فہرستوں کی سمری رویژن کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جاسکے۔
Comments are closed.