سرینگر: کمشنر سٹیٹ ٹیکسز پی کے بھٹ کی ہدایت پر ٹیکسز ڈیپارٹمنٹ کی انفورسمنٹ ٹیم نے آج کئی کاروباری اداروں کا معائنہ کیا جن میں مسرز بٹ موٹرس جائو بہارا اونتی پورہ ،مسرز اگرو ٹریکٹر ٹریڈڑس اونتی پورہ،مسرز خان الصبا آٹو موبائیلز اونتی پورہ اورمسرز ویلی ٹریکٹرس سروس اسٹیشن اونتی پور ہ شامل ہیں ۔جب کہ ملحقہ کئی سروس اسٹیشنوں اورآٹو موبائیل ڈیلروں کا بھی معائنہ کیا گیا ۔
اس دوران ٹیم نے قصوروار ڈیلروں کا ریکارڈ ضبط کیا اور انہیں موقعہ پر ہی سات دنوں کے اندر اندر ٹیکس کے بقایاجات ادا کرنے کی ہدایت دی گئی ۔انہیں متنبہ کیا گیا کہ بقایاجات کی ادائیگی نہ کرنے پر اُن کے خلاف جے اینڈ کے جی ایس ٹی ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میںلائی جائے گی۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.